خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جناب پشوپتی پارس نے بہار کے پٹنہ میں سوچھتا ہی سیوا جن آندولن صفائی مہم میں حصہ لیا
فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت نے صفائی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے سوچھتا پہل کے لیے شرم دان کیا
Posted On:
01 OCT 2023 8:06PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے صفائی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے سوچھتا پہل کے لیے شرم دان کیا، جس کا مقصد کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان اور باپو کے صفائی اور اتحاد کے جذبے کا احترام کرنا ہے۔
مرکزی وزیر جناب پشوپتی پارس نے بہار کے پٹنہ میں سوچھتا ہی سیوا جن آندولن صفائی مہم میں حصہ لیا۔
مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سوچھتا ہی سیوا مہم کے لیے ہاتھ ملایا۔
فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین اور دیگر سینئر افسران اور اسٹاف ممبران بھی آج ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم میں شرم دان کے لئے اکٹھے ہوئے، تاکہ ایک صاف ستھرے اور ہرے بھرے ہندوستان کے لیے ہاتھ ملا کر ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ‘ مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔
این آئی ایف ٹی ای ایم کنڈلی اور تنجاور نے بھی کچرے سے پاک ہندوستان کے لیے سوچھتا ہی سیوا فیسٹول کو پورے جوش و خروش اور لگن کے ساتھ منایا۔
اس مہم میں 100 ارکان کی شرکت دیکھی گئی جنھوں نے سوچھ بھارت مشن کے لیے فعال طور پر رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.10220
(Release ID: 1962927)
Visitor Counter : 92