محنت اور روزگار کی وزارت
محنت کی وزارت سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کے تحت ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ‘‘ منانے کی ملک گیر پہل میں شامل ہوئی
Posted On:
01 OCT 2023 5:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ کی کال کے مطابق، محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت اور وزارت کے ماتحت کام کرنے والی تمام تنظیموں کے افسران اور عملہ نے ایک ساتھ مل کر شرمدان کیا۔ مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر اس تقریب کا مقصد صفائی ستھرائی اور کمیونٹی سروس کو فروغ دینا ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے آج نئی دہلی کے شرم شکتی بھون میں منعقدہ ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے تحت صفائی کے خصوصی پروگرام کی صدارت کی۔ اس پہل میں وزارت کے تقریباً 90 افسران اور عملے اور عام لوگوں نے سرگرمی شرکت کی۔
ایڈیشنل سکریٹری (محنت اور روزگار) جناب رمیش کرشنامورتی نے ’شرمدان‘ سے پہلے ’سوچھتا شپت‘ دلائی ، جس سے کوڑے کچرے سے پاک ہندوستان کے مقصد کےلئے وزارت کی عہد بندی کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزارت نے اپنے منسلکہ، ماتحت اور فیلڈ دفاتر کے ذریعے یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10:00 بجے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 154 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں 600 سے زیادہ صفائی ستھرائی کی تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں مقامی کمیونٹیز سے عام لوگوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی۔
پندرہ ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک منائے جانے والے ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) پکھواڑے کے دوران، وزارت نے اپنی ماتحت تنظیموں کے ذریعے تقریباً 656 سرگرمیاں/ پروگرام کا اہتمام کیا ، جن میں تقریباً 19,224 لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ اس میں 5042 افراد کی شرمدان میں شرکت رہی اور 7582 لوگوں نے بڑے پیمانے پر عوام میں بیداری پھیلائی اور اس کام میں 27,829 کا م کے گھنٹوں کا تعاون کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-10204
(Release ID: 1962919)
Visitor Counter : 79