بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای  کی وزارت نے  ’’شرمدان ایونٹ‘‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 01 OCT 2023 1:56PM by PIB Delhi

’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ کے لیے وزیر اعظم کی قومی کال کے جواب میں ، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے  بروزاتوار، یکم اکتوبر 2023 کو اوکھلا فیز 1، نئی دہلی میں ڈیولپمنٹ فیسی لیٹیشن آفس میں ’’ گاربیج فری انڈیا‘‘  کے موضوع پر ’شرمدان‘ کا انعقاد کیا۔  یہ صاف ستھرا ہندوستان بنانے کے لئے  ایک مشترکہ کوشش تھی۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک بھر میں اپنی تنظیم اور فیلڈ آفس کی شرکت کے ساتھ اس میگا سوچھتا مہم کو کامیاب بنایا۔

جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بینرز/پوسٹر، بشمول اس ’شرمدان‘ کو مختلف نمایاں اور اونچے مقامات پر لگایا گیا تھا۔ علاقہ وار نوڈل افسران کو ریاستی حکومت کے صفائی ستھرائی، باغبانی اور دیگر سول محکموں کے ساتھ تال میل کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے تاکہ شناخت شدہ علاقوں میں صفائی ستھرائی  مہم چلائی جائےاور سڑکوں/کالونی پارکوں/عوامی علاقوں کی صفائی کی جائے۔ تمام ایم ایس ایم ای  افسران کے ذریعہ اس ایک گھنٹے کے ’شرمدان‘ کے دوران شجرکاری مہم، صفائی  ستھرائی مہم جیسی سرگرمیاں  بھی انجام دی  گئیں۔

        سکریٹری (ایم ایس ایم ای) نے  اس ’’شرمدان‘‘ کی قیادت کی جس میں سوچھتا مہم میں 200 سے زیادہ افسران/ عملہ نے شرکت کی ۔ مقامی کمیونٹیز کے شہریوں اور فلیٹڈ فیکٹری کمپلیکس، اوکھلا کے عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریباً 25 ہزار مربع فٹ  رقبے کو  کوڑے کچرے سے پاک کیا گیا اور  آس پاس کے  علاقوں جیسے میٹرو اسٹیشن، سبزی منڈی وغیرہ کی بھی  صفائی کی گئی۔ سکریٹری (ایم ایس ایم ای) نے اس موقع پر  موجود تمام افسران کو ’سوچھتا عہد‘ دلایا اور شرکاء  سے اپیل کی  کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے آس پاس کا علاقہ کوڑے  کچرے سے پاک  ہو  تاکہ سوچھتا ایک حقیقت بن جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10203                     


(Release ID: 1962917) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Telugu