وزارت دفاع
آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) دہلی کینٹ نے ماہواری کی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام ’ماہواری میں سوچھتا‘ کا انعقاد کیا
Posted On:
01 OCT 2023 3:55PM by PIB Delhi
خواتین کی صحت کو فروغ دینے کے لیے ماہواری کی حفظان صحت کے بارے میں حکومت کی پہل ، ’ماہواری کی صحت - خواتین کی صحت کی طرف ایک اور قدم ‘کو مدنظر رکھتے ہوئے ، آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) دہلی کینٹ نے یکم اکتوبر 2023کو ماہواری کی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام ’ماہواری میں سوچھتا ‘کا انعقاد کیا۔ آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) میں ایک لیکچر اور ڈیموکا اہتمام کیا گیا جس میں اے ایف ایم ایس کے سینئر افسران اور نوعمر لڑکیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اس تقریب کے دوران ماہواری سے متعلق سماجی ٹیبو، ماہواری کی اچھی حفظان صحت کے طبی مضمرات اور ماہواری کے مسائل سے نمٹنے کے آسان لیکن مؤثر طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ماہواری کی مناسب حفظان صحت کی کمی اندام نہانی کی نالی کے انفیکشن کا ذریعہ ہوسکتی ہے جو بعد میں بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے۔ اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح ماہواری کی حفظان صحت کے بارے میں سادہ حقائق کے بارے میں لاعلمی نوجوان لڑکیوں کی مجموعی نشوونما کو روک سکتی ہے ، اور انھیں اچھی تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے ، اور مجموعی طور پر معاشرے کو ماہواری کے بارے میں اپنے رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو بنیادی طور پر ایک جسمانی عمل ہے۔
اطلاعات اور آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) کے شعبہ زچگی اور گائناکولوجی نے تعلیمی مواد تیار کیا ہے جو شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔ تعلیمی اسٹالز لگائے گئے جن میں ماہواری کی حفظان صحت سے متعلق سماجی اور طبی مسائل کو اجاگر کیا گیا ، جس میں معاشرے میں مردوں کو تعلیم دینا اور اس مسئلے کے بارے میں بھارت میں کمیونٹی کی حمایت کی ضرورت شامل تھی۔ ہیلتھ ٹاک میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جب خواتین کو ماہواری کی خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جلد گائنیکولوجیکل مشاورت حاصل کرنے کی کیا اہمیت ہے۔
تقریب کے دوران زیر بحث آنے والے قابل ذکر اقدامات میں سے ایک سینیٹری پیڈ کے متبادل کے طور پر ماہواری کپ کا استعمال تھا۔ کمانڈنٹ آرمی ہاسپٹل (آر اینڈ آر) لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیلکنتن نے کہا، ماہواری کپ نہ صرف سستا ہے بلکہ ماحول دوست، استعمال میں اور دیکھ بھال میں آسان ہے۔ ماہواری کا کپ دوبارہ قابل استعمال ہے اور مسلح افواج ، دفتر جانے والی خواتین اور عام خواتین کے لیے بہت آسان ہے۔ یہ شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں خواتین کے ذریعہ یکساں آسانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بائیو ویسٹ کی پیداوار بھی نہیں ہوتی ہے۔ لہذا زیادہ عام طور پر استعمال ہونے والے سینیٹری پیڈ سے پیدا ہونے والے ٹنوں فضلے سے ماحول کو بچایا جاسکتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10192
(Release ID: 1962831)
Visitor Counter : 80