وزارت دفاع

سمبیکس 23 اختتام پذیر

Posted On: 30 SEP 2023 5:56PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز رن وجے (گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر)، کاواراتی (اے ایس ڈبلیو کارویٹ)، آبدوز سندھوکیسری اور طویل فاصلے کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ پی8I نے سنگاپور میں سنگاپور انڈیا میری ٹائم دو طرفہ مشق (سمبیکس) کے 30 ویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔

پہلی بار 1994 میں منعقد ہوئی، تین دہائیوں پرانی سالانہ مشق کا آغاز، 21 ستمبر 2023 کو ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں سمبیکس کے 30ویں ایڈیشن کے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی۔ ہاربر فیز میں وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تعاملات، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج، مشترکہ ہوا بازی اور فائر فائٹنگ/ ڈیمیج کنٹرول مشقوں کا انعقاد اورسنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور سنگاپور نیوی فلیٹ کمانڈرکی موجودگی میں، ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان آبدوز ریسکیو پر مشترکہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (جے ایس او پی)پر دستخط کا مشاہدہ کیا گیا۔ ۔ ہندوستانی بحریہ کے دستے کے کمانڈنگ آفیسرز نے بھی کرانجی وار میموریل پر گل دائرے نذر کرنےکی تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا۔

بندرگاہ میں قیام کے دوران کی جانے والی دیگر سرگرمیوں میں کھیلوں کے تبادلے، کراس ڈیک وزٹ، اور اسکول کے بچوں اور ہندوستانی ہائی کمیشن کے عملے کے جہاز کے دورے شامل تھے۔

سمبیکس 23 کا سمندری مرحلہ 25 سے 28 ستمبر 2023 تک منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستانی بحریہ کے یونٹس کے ساتھ آر ایس ایس سٹالورٹ، ویلور، ٹینیشیئس، ایک آبدوز، میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ فوکر ایف-50 اور لڑاکا طیارے آبدوزوں کی جنگ، سطحی اور فضائی دفاعی مشقیں، نیز حکمت عملی کی مشقیں اور ہتھیاروں سے فائرنگ جیسےپیچیدہ سمندری حفاظتی مشقوں میں مصروف تھے۔

سمبیکس 23 کا اختتام دونوں بحری ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے قریبی رشتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہوا۔

*****

U.No.10175

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1962581) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi