صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت  کے مرکزی سکریٹری نے بھارت میں صحت مند دل کے لیے لوگوں کی تحریک کو تیز کرنے کے لیے دل کے عالمی دن پر ویبینار کی صدارت کی


جناب سدھانش پنت نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ صحت کی سہولیات میں آنے والے مریضوں پر زیادہ توجہ دیں اور دل کی بیماریوں

کے مریضوں کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں

Posted On: 30 SEP 2023 6:17PM by PIB Delhi

مرکزی صحت سکریٹری جناب سدھانش پنت نے میڈیکل افسروں کے لیے ایک ویبینار کی صدارت کی ، جس کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے دل کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ویبینار کا مقصد بھارت میں صحت مند دل کے لیے لوگوں کی تحریک کو تیز کرنا تھا۔ ویبینار میں صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ میڈیکل کمیونٹی اور کارڈیالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ اس ویبینار میں چھ ہزار سے زائد میڈیکل افسران نے شرکت کی جو دراصل ملک بھر کے مختلف طبی مراکز میں تعینات ہیں۔

تصویر 2.jpg

سب سے پہلے مرکزی صحت سکریٹری جناب سدھانش پنت نے غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قومی پروگرام کی خدمات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں پر بھی زور دیا کہ وہ صحت کی سہولیات میں آنے والے مریضوں پر زیادہ توجہ دیں اور دل کے امراض کے مریضوں کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ انھوں نے صحت کی پالیسی کو علاج معالجے سے روک تھام اور حوصلہ افزا صحت کی طرف منتقل کرنے پر بھی زور دیا ، جہاں بیماریوں کے واقعات کی روک تھام پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

نیشنل ہیلتھ مشن کے ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر محترمہ ایل ایس چانگسن نے پروگرام کے وسیع تناظر اور خدمات کو ذیلی مرکز کی سطح تک بڑھانے کے وژن پر تبادلہ خیال کیا جو اب غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈیز) کو پورا کرنے کے لیے صحت اور تندرستی مرکز (ایچ ڈبلیو سی) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت بھارت کے موجودہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کے اندر ’انڈیا ہائپر ٹینشن کنٹرول انیشی ایٹو‘پر روشنی ڈالی، جس نے 2022 میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے اقوام متحدہ کا باوقار ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے بھارت کے غیر معمولی عزم اور اقدامات کو تسلیم کرتا ہے اور (154) مربوط لوگوں پر مرکوز بنیادی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔ پہلے یہ پہل 154 اضلاع میں نافذ کی گئی تھی اور اب اسے 300اضلاع تک توسیع دی گئی ہے اور آہستہ آہستہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ انھوں نے پروگرام کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے معیاری علاج پروٹوکول رکھنے پر بھی زور دیا۔

ایمس، نئی دہلی کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ اور محکمہ صحت ریسرچ کے سابق سکریٹری اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھروگا نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی اسکریننگ کنٹرول کی کلید ہے۔ بھارت میں ہر چار میں سے ایک بالغ شخص ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔ پرائمری کیئر سسٹم کی سطح پر ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے سے دل کے دورے، فالج اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10172


(Release ID: 1962476) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu