وزارت دفاع

بھوپال میں فضائی مظاہرہ

Posted On: 30 SEP 2023 5:53PM by PIB Delhi

 بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) 8 اکتوبر کو اپنی 91 ویں سالگرہ منائے گی۔ یوم فضائیہ کی تقریبات کے پیش خیمہ کے طور پر ، بھارتی فضائیہ نے 30ستمبر 2023کو بھوپال میں ایک دلچسپ فضائی مظاہرے کا انعقاد کیا ، جس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ، جبکہ نوجوانوں کو کیریئر کے طور پر بھارتی فضائیہ کا انتخاب کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔

بھوپال کے رہائشیوں نے بھوجتل جھیل پر بھارتی فضائیہ کے میگا ایئر ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔ نمائش میں قریب اور دور کے مختلف فضائی اڈوں سے تقریبا 50 طیاروں نے حصہ لیا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان سمیت کئی شہری اور فوجی شخصیات نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور شاندار فضائی  شو کا مشاہدہ کیا۔

اس شاندار فضائی مظاہرے کا آغاز آکاش گنگا کی ٹیم کے ساتھ ہوا، جس میں 10 فضائی جنگجوؤں نے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر سے اسکائی ڈائیونگ کی۔ ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، جیگوار، کرن ایم کے ٹو، تیجس، سی-130 ہرکولیس، آئی ایل-78، اے این-32، سی ایچ-47 چنوک، ایم آئی-17 اور چیتک نے بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایک اور خاص بات فضائی ایندھن بھرنے کا مظاہرہ تھا ، جہاں ایک ایس یو -30 ایم کے آئی نے ایل سی اے کو ایندھن فراہم کیا اور آئی ایل -78 نے میراج 2000 لڑاکا طیارے کو ایندھن دیا۔

اس کے بعد دیسی ہلکے لڑاکا طیارے (ایل سی اے) تیجس اور ایس یو-30 ایم کے آئی کے ذریعے ایروبیٹک طیاروں کی رینج پیش کی گئی۔ سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم اور سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم نے اپنے حربوں سے اپنی پہچان بنائی۔

اس کامیاب مظاہرہ کے اختتام کے ساتھ اب توجہ پریاگ راج پر مرکوز ہو گئی ہے، جہاں 08 اکتوبر 2023 کو صبح ایئر فورس ڈے کی رسمی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے بعد اسی دن دوپہر میں سنگم پر فضائی مظاہرہ کیا جائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10166



(Release ID: 1962462) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi