وزارت دفاع
ہندوستان نے آسیان ممالک کے لئے خاتون فوجی افسران کے کورس کے آغاز کے ساتھ اپنی فوجی ڈپلومیسی میں اضافہ کیا ہے
Posted On:
29 SEP 2023 5:42PM by PIB Delhi
اپنی فوجی ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل جوڑتے ہوئے ہندوستان نے آسیان ممالک اور انڈین آرمی کی خاتون افسران کے لئے اپنے ممتاز کورس کا باوقار اختتام کیا۔ ہندوستانی فوج کے صنفی مساوات اور خواتین کے تفویض اختیارات کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے یہ اقدام یو این فریم ورک کے عین مطابق ہے اور اس کا اہتمام وزارت دفاع نے کیا تھا۔
اس طرح کے انقلابی کورس کی میزبانی سے مسلح افواج میں صنفی مساوات کے جذبے کے ساتھ زیادہ گہرے بین الاقوامی اشتراک کے ہندوستان کے عہد کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔
اس کورس کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ خاتون افسران میں قائدانہ صلاحیتوں اور کارروائیوں سے متعلق مہارت کو فروغ دیا جاسکے اور اس کے ساتھ ہی مختلف ثقافتی بنیادوں والوں کو ایک دوسرے کے بارے میں سمجھنے کا موقع ملے اور باہمی پیشہ ورانہ فروغ ملے۔ شرکا کو متونع اور فعال ورکشاپ میں شرکت اور ماہرین کے لیکچرز سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔
اس کورس میں اقوام متحدہ امن بردار فورس میں ہندوستان کی مالا مال وراثت کو شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں اقوام متحدہ امن بردار سنٹر کے اشتراک سے یہ کورس کرایا گیا جو دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے اور مختلف اقوام متحدہ مشنوں میں ٹریننگ اور امن بردار عملے کی تعیناتی کا تابندہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ شرکا کو اقوام متحدہ امن بردار فورس کی مشقوں کو دیکھنے کا موقع ملا اور انھیں یہ تجربہ حاصل ہوا کہ ہندوستان کا بین الاقوامی امن مشنوں میں کیا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔
تعلیمی اور عملی پہلوؤں کے علاوہ شرکا ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور وراثت سے روشناس ہوئے۔ یہ لوگ یوگا سیشن میں شامل ہوئے اور دہلی اور آگرہ گھومنے گئے۔ ان شرکا کو میڈان انڈیا آلات اور حربے بھی دکھائے گئے جو اقوام متحدہ کے آنے والے مشنوں کا حصہ بنیں گے۔
اس پہلی کوشش کا اختتام ہوا تو اس سے نہ صرف ہندوستان کی بہتر ہوتی فوجی ڈپلومیسی کا اظہار ہوا ہے بلکہ آسیان اور ہندوستان کے اور زیادہ مضبوط رشتوں کا بھی راستہ ہموار ہوا ہے اور امن بردار فورس میں دنیا بھر میں دفاعی شعبوں میں خواتین کے مستقبل کے رول کے لئے بھی اچھی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔
********
U.No:10140
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1962259)
Visitor Counter : 128