ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت کی جانب سے سوچھتا ہی سیوا مہم کی پاسداری کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صفائی مہم
Posted On:
29 SEP 2023 6:56PM by PIB Delhi
ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم میں سوچھتا ہی سیوا 2023 شہری اور دیہی علاقوں میں کا حصہ بنتے ہوئے ہنرمندی کےف روغ اور صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے خصوصی مہم تین کے حصے کے طور پر ایک تاریخ ایک گھنٹہ مہم کے تحت صفائی ستھرائی ابھیان کا اہتمام کیا ہے۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری یکم اکتوبر 2023 کو صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن اور کامن ویلتھ پارک میں صفائی کی مہم کی قیادت کریں گے۔
آج تک پورٹل پر 1053 پروگراموں کی تیاری کی گئی ہے جہاں یکم اکتوبر کو ایک گھنٹہ ایک تاریخ سوچھتا مہم کے دوران شرم دان کیا جائے گا۔ اس شرم دان میں ایم ایس ڈی پردھان منتری کوشل کیندر، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، (این ایس ڈی سی) ، آر ڈی ایس ایز، این آئی ای ایس بی یو ڈی، آئی آئی ای، آئی ٹی آئی، این ایس ٹی آئی، ان تنظیموں کے ساتھ مل کر صفائی کی مہم انجام دیں گے جن میں آر ڈی اے، ریلویز ، کھادی گرام ادیوگ ، ڈی آئی بی سی سی ، اور دیگر شہری اور دیہی تنظیمیں شامل ہیں۔ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری یکم اکتوبر 2023 کو شرم دان مہم کی قیادت کریں جو صفدرنگ ریلوے اسٹیشن اور سروجنی نگر میں کامن ویلتھ گیمز پارک میں انجام دی جائے گی۔
پندرہ ستمبر کے بعد سے حکومت کے خصوصی مہم تین کے خصوصی پروگرام کے تحت 4846 شرکا کے ساتھ 142 سرگرمیوں میں کل ملا کر 1196962 کام کے گھنٹے سوچھتا ہی سیوا سرگرمیوں میں لگائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوڑے سے پاک ہندوستان کی اپیل کے تحت عوامی شرکت والا پروگرام سوچھتا ہی سیوا نوجوانوں میں اپنے اردگرد صفائی ستھرائی رکھنے کے لئے ذمہ داری کا احساس پیدا کرے گا۔
اس پروگرام کے حصے کے طور پر متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں رنگولی بنانے ، پوسٹر بنانے، مضمون نگاری اور صفائی مہم جیسے پروگرام شامل تھے۔ جہاں طلبا نے پورے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ این ایس ٹی آئی کے طلبا نے آٹھ ہزار اسکوائر فیٹ علاقہ صفاکیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ٹی آئی برہمپور،اڑیسہ کے زیر تربیت طلبا نے 30 ہزار پلاسٹک کی پوتلیں اکھٹا کیں جو 23 فیٹ بلند اسکریپ ہاتھی بنانے میں کام آئیں۔
******
U.No:10141
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1962228)
Visitor Counter : 110