مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی نے ”5G ایکو سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی“ پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 29 SEP 2023 6:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ”5G ایکو سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی“ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔ اس مشاورتی پیپر کا مقصد پالیسی چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور 5G ایکو سسٹم سے چلنے والی معیشت کی مجموعی اور پائیدار ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے اور مؤثر استعمال کے لیے صحیح پالیسی فریم ورک تجویز کرنا ہے۔

ہندوستان تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے جو اس کی معیشت اور سماج کو نئی شکل دے رہا ہے۔ تیز رفتار اور قابل اعتماد موبائل مواصلاتی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے مقاصد کو حاصل کرنے میں حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ یہ ہماری معیشت کو فروغ دے رہا ہے اور یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) اور کئی دیگر جدید G2B اور G2C ایپلی کیشن جیسی سروسز کے ذریعے شہریوں کو با اختیار بنا رہا ہے۔ 5G، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، مصنوعی ذہانت (AI)، ورچوئل ریئلٹی اور میٹاورس جیسی ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ، ہندوستان ترقی اور اختراع کے نئے مواقع کھولنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان میں 5G خدمات کا آغاز یکم اکتوبر 2022 کو کیا گیا تھا اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ملک کے طول و عرض میں 5G نیٹ ورک کو جارحانہ انداز میں پھیلا رہے ہیں۔ حکومت نے 5G بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ٹرائی نے ملک میں 5G نیٹ ورک اور خدمات کی تیزی سے تعیناتی کے لیے کئی سفارشات بھی کی ہیں۔ 5G کے تیزی سے رول آؤٹ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شعبہ جاتی تعاون پر مبنی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ جب 5G کو AI، ایکسٹینڈڈ رئیلٹی (XR) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے ساتھ استعمال کیا جائے گا، تو یہ کاروبار اور معاشرے کو ان دیگر تکنیکی ترقیوں کے مکمل فوائد کا ادراک کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس پس منظر کے ساتھ، اتھارٹی نے پالیسی چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور 5G ماحولیاتی نظام کے ذریعے کارفرما معیشت کی مجموعی اور پائیدار ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے اور مؤثر استعمال کے لیے صحیح پالیسی فریم ورک تجویز کرنے کے لیے اس مشاورتی پیپر کو جاری کیا ہے۔

اسٹیک ہولڈروں سے رائے طلب کرنے کے لیے کنسلٹیشن پیپر کو ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر رکھا گیا ہے۔ مشاورت کے لیے مسائل پر تحریری تبصرے اسٹیک ہولڈروں سے 30 اکتوبر 2023 تک اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 13 نومبر 2023 تک طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل کے ذریعے advadmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں جس کی ایک کاپی vibhatomar@trai.gov.in پر بھیجی جائے گی۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، محترمہ وندنا سیٹھی، ایڈوائزر (ایڈمن اینڈ آئی آر) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23221509 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

                                           **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

29-09-2023

U: 10131



(Release ID: 1962219) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi