وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان بھارتیہ بھاشا اتسو  نیز ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا اجلاس کا آغاز کریں گے


دو روزہ اجلاس 30 ستمبر اور یکم  اکتوبر 2023 کو منعقد کیا جائے گا

تعلیم میں بھارتیہ زبانوں کے لیے تکنیکی طور پر روشن مستقبل کا راستہ طے کرنے کے لیے اجلاس کا انعقاد

Posted On: 29 SEP 2023 4:59PM by PIB Delhi

تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نئی دلی میں 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والے دو روزہ بھارتیہ بھاشا اتسو اور ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا اجلاس کا آغاز کریں گے ۔ یہ اجلاس تعلیم میں بھارتی زبانوں کے لیے تکنیکی طور پر روشن مستقبل کا راستہ طے کرے گا۔

آئی آئی آئی ٹی-ڈی ایم، کانچی پورم کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور زوہو کارپوریشن کے سی ای او  جناب سریدھر ویمبو کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس تقریب میں نامور معززین، ماہرین تعلیم، ٹیکنالوجی اور زبانوں  کے ماہرین  کے علاوہ وزارت تعلیم کے  عہدیداران شریک ہوں گے۔

حکومت ہند نے مشہور تمل شاعر اور  مجاہد آزادی مہاکوی چناسوامی سبرامنیا بھارتی کے یوم پیدائش منانے کے لیے (11 دسمبر) کو بھارتیہ بھاشا دیوس کے طور پر منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ بھارتیہ بھاشا اتسو 28 ستمبر 2023 سے 11 دسمبر 2023 تک منعقد ہوگا۔

بھارتیہ بھاشا اتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہ اجلاستین اہم موضوعاتی سیشن: (i) بھارتی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی، (ii) بھارتی زبانوں میں ٹیکنالوجی، اور (iii) بھارتی زبانوں کے ذریعے ٹیکنالوجی ہوں گے۔  یہ موضوعات بھارتیہ بھاشا کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر زور دیں گے، بشمول تدریس، تربیت، امتحان، اور تعلیمی مواد کا ترجمہ کرنے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس اجلاس کا مقصد  قومی تعلیمی پالیسی– 2020 کے  نظریے کے مطابق، موجودہ تعلیمی ماحولیاتی نظام سے بھارتیہ زبانوں میں تعلیم فراہم کرنے کی جانب آسانی سے منتقلی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران، ‘‘بھارتی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی کو فروغ دینا‘‘، ‘‘آپریٹنگ سسٹمز اور سافٹ ویئر کو مقامی بنانا’’، ‘‘سرچ انجن  کو مقامی بنانا’’ اور دیگر ایجنڈوں پر اہم بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی زبانوں میں تعلیم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا، جس میں مختلف شعبوں کے متعلقہ فریقوں بشمول تعلیمی برادری ، طلبہ، ریسرچ اسکالرز، تعلیم اور انفارمیشن ٹکنالوجی صنعت کے پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین، میڈیا کے نمائندے اور فری لانسرز کی فعال شرکت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارتیہ بھاشا ٹیکنالوجی کی مصنوعات، صنعتوں، سرکاری تنظیموں اور اسٹارٹ اپس کی جانب سے اس کی ایپلی کیشنز کی نمائش کے لیے ایک عوامی پویلین بھی قائم کیا جائے گا۔

اس اجلاس کا  مشترکہ طور پر انعقاد وزارت تعلیم (ایم او ای) ، ہنر مندی اور صنعت کاری کی وزارت  (ایم ایس ڈی ای) اور ان کے ذیلی اداروں جیسے کہ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز (سی آئی آئی ایل)، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) ،  نیشنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف) ، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نیشنل سینٹر فار ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن (این سی وی ٹی ای)، نیشنل کونسل فار ٹیچرز ایجوکیشن (این سی ٹی ای) ، بھارتیہ بھاشا سمیتی (بی بی ایس) اور دیگر کے ذریعے قومی سطح پر کیا جائے گا۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کی تفصیلات کے لیے، براہ کرم اجلاس کی ویب سائٹ
https://technology-bharatiyabhasha.aicte-india.org پر جائیں۔

 

************

ش ح۔م ع۔ت ح

(U: 10128)



(Release ID: 1962199) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi