وزارت دفاع

افتتاحی پینل مباحثہ پروجیکٹ اُدبھَو کے تحت منعقد کیا گیا -  سیاست کاری اور کلیدی خیالات کے ہندوستانی ورثے کو دوبارہ دریافت کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی  ایک پہل قدمی

Posted On: 29 SEP 2023 5:07PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) کے ساتھ مل کر آج پروجیکٹ اُدبھَو کے تحت "ہندوستانی فوجی نظام کا ارتقاء، جنگ لڑنے اور دفاعی سوچ  -  شعبے میں موجودہ تحقیق  اور مستقبل کا راستہ " کے موضوع پر ایک ہائبرڈ پینل بحث  ومباحثہ کا اختتام کیا۔

پراجیکٹ اُدبھَو ایک پہل قدمی ہے، جو ہندوستانی فوج کی جانب سے ریاستی دستکاری کے گہرے ہندوستانی ورثے اور اسٹریٹجک خیالات کو دریافت کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے، جو قدیم ہندوستانی متون، جنگی سازوسامان، سفارت کاری اور عظیم حکمت عملی سے ماخوذ ہے۔ یہ پروجیکٹ ریاستی دستکاری اور اسٹریٹجک خیالات کے دائروں میں ہندوستان کی شاندار تاریخی داستانوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ ایک وسیع میدان عمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں مقامی فوجی نظام، تاریخی متن، علاقائی متن اور بادشاہی، موضوعاتی مطالعہ، اور پیچیدہ کوٹلیہ مطالعہ شامل ہیں۔

یہ اہم اقدام ہندوستانی فوج کی  سیاست کاری ، حکمت عملی، سفارت کاری اور جنگ میں ہندوستان کی قدیم حکمت کو تسلیم کرنے کا ثبوت ہے۔ بنیادی طور پر ، پروجیکٹ اُدبھَو تاریخی اور عصری کے درمیان  پُل کا کام  کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مقصد مقامی فوجی نظاموں کی گہرائیوں، ان کے ارتقاء، حکمت عملیوں کو سمجھنا ہے، جن کا تعلق مختلف قدیم ادوار سے ہے ، اور سٹریٹجک سوچ کے عمل کو سمجھنا ہے، جس نے ہزاروں برس سے زمین پر حکومت کی ہے۔

پروجیکٹ اُدبھَو کا مقصد صرف ان داستانوں کو دوبارہ دریافت کرنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ ایک مقامی اسٹریٹجک ذخیرہ الفاظ کو بھی تیار کرنا ہے، جس کی جڑیں ہندوستان کی کثیر جہتی فلسفیانہ اور ثقافتی  منظر نامے میں گہری ہیں۔ مجموعی طور پر مقصد قدیم دور کی حکمت کو جدید عسکری تعلیم کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔

سال 2021 سے، ہندوستانی فوج کے زیراہتمام، قدیم متون پر مبنی ہندوستانی حکمت عملیوں کی تالیف کا ایک منصوبہ جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک کتاب جاری کی گئی ہے، جس میں قدیم متون سے منتخب کردہ 75 مقولات کی فہرست دی گئی ہے۔ تاہم، اس پہل کا پہلا علمی نتیجہ 2022 کی اشاعت ہے، جس کا عنوان ہے "پرمپارک"۔

بھارتیہ درشن -  رنیتی اور نیتریتا کے شاشوات نیام”  کا مطلب ہندوستانی فوج کے تمام رینک کے ذریعہ پڑھنا ہے۔ عنوان کا انگریزی ترجمہ "روایتی ہندوستانی فلسفہ-  جنگ اور قیادت کے ابدی اصول ہے"۔

آج منعقدہ پینل ڈسکشن ہندوستان کے شاندار کلاسیکی ورثے سے علم کی تخلیق کو تقویت بخشنے کے لیے ایک پرجوش قدم ہے۔ بحث کا دائرہ چوتھی صدی قبل مسیح سے 8 ویں صدی عیسوی تک قدیم متون کے مطالعہ پر بحث پر محیط تھا، جس میں کوٹلیہ، کمندکا، اور دی کورل پر توجہ دی گئی تھی۔ یہ بحث مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو ہندوستان کی روایتی اسٹریٹجک سوچ میں دلچسپی، رابطہ کاری اور مزید تحقیق کو جنم دینا تھا۔ کلیدی خطبہ لیفٹیننٹ جنرل راجو بیجل، ڈائرکٹر جنرل اسٹریٹجک پلاننگ نے دیا۔

اس مباحثے  کی صدارت وزارت دفاع کے پرنسپل ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ونود جی کھنڈارے (ریٹائرڈ) نے کی۔ پینل کے شریک مذاکرات کاروں  میں اسکالرز، تجربہ کار افراد اور حاضر سروس افسران شامل تھے، جنہوں نے اس میدان میں بے پناہ خدمات انجام دی  ہیں ، جس میں ڈاکٹر کجری کمل کو شامل کیا گیا، جو کہ فوجی تعلیم میں ایک ماہر اسکالر ہیں، انہوں نے   کوٹلیہ کے بارے میں اپنا گہرا علم اور ہندوستانی اسٹریٹجک ثقافت کے وسیع تر کینوس کی معلومات  شیئر  کیں ۔

آج کا مباحثہ ، پروجیکٹ اُدبھَو کے تحت منصوبہ بند مصروفیات کے سلسلے کا صرف پہلا قدم ہے۔ یہ کوشش مستقبل کے اقدامات  کے لئے  راستہ  ہموار کرے گی، جیسے بے تابی سے متوقع  فوجی وراثت میلہ اور ،مقالہ  جات  کی پیشکش ، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے،  آج کے سٹریٹجک متن اور آج کے دور میں  اُن کی اہمیت کی پیچیدہ تفصیلات پر روشنی ڈالے گی۔

پینل ڈسکشن نے مضبوطی سے ہندوستان کے امیر اور اکثر زیر مطالعہ اسٹریٹجک اور فوجی ورثے پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کلاسیکی تعلیمات کو عصری فوجی اور سٹریٹجک میدانوں میں دوبارہ متعارف کراتے ہوئے، ہندوستانی فوج کا مقصد افسران کی پرورش  اور تربیت  اس نہج پر کرنا ہے کہ وہ جدید منظرناموں میں قدیم حکمت کو لاگو کر سکیں اور بین الاقوامی تعلقات اور غیر ملکی ثقافتوں کے بارے میں مزید گہرائی سے سمجھ سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-29at4.18.51PM(1)2TGH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-29at4.18.52PM(1)AF1V.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- س ب - ق ر)

U-10127



(Release ID: 1962181) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Tamil