وزارت دفاع

دفاع کے وزیر مملکت نے میسورو میں ’فوجی راشن اور مخصوص غذائی ضروریات کے لیے ملیٹس‘ پر ڈی آر ڈی او کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 29 SEP 2023 4:05PM by PIB Delhi

 کرناٹک کے میسور میں 29 ستمبر 2023 کو دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے ’ملٹری راشن اور مخصوص غذائی ضروریات کے لیے ملیٹس‘ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا اہتمام ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی میسور میں واقع ڈیفنس فوڈ ریسرچ لیباریٹری (ڈی ایف آر ایل) نے کیا ہے۔

کانفرنس میں سروسز کے لیے ملیٹس (موٹے اناج) پر مبنی خوراک کو اپنانے، فوجیوں کی تعیناتی کے علاقوں میں پائیدار زرعی پروسیسنگ کے طور طریقوں کے لیے ملیٹس کی تلاش؛ ملیٹس کی پروسیسنگ میں چیلنجوں کی شناخت اور حل، پائیدار غذائیت اور خوراک کی حفاظت کے لیے تحفظ اور ذخیرہ سے متعلق سائنسی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس بہتر صحت اور قوت برداشت کے لیے سروسز کی خوراک میں ملیٹس کو ضم کرنے کے جدید طریقوں کی بھی نشاندہی کرے گی اور تحقیقی اداروں، سرکاری ایجنسیوں، پالیسی سازوں اور سپلائی چین منیجروں کے درمیان ملیٹس پر مبنی کاروباری اداروں پر بات چیت کی سہولت فراہم کرے گی۔

اپنے خطاب میں، دفاع کے وزیر مملکت نے صحت کے لیے ملیٹس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ڈی ایف آر ایل نہ صرف عوام میں بیداری پھیلا رہی ہے، بلکہ یہ مسلح افواج کے اہلکاروں کو ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملیٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔

محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ سروسز اپنے راشن میں ملیٹس کو اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس مسلح افواج کے راشن میں ملیٹس اور اس سے تیار مصنوعات کی غذائیت کے پہلوؤں اور اس کے نفاذ پر غور کرے گی۔

افتتاحی تقریب کے دوران پدم شری پروفیسر کھدر ولی ڈوڈیکولا، جو ہندوستان کے ملٹ مین کے طور پر جانے جاتے ہیں، موجود تھے۔ انہوں نے انسانیت کی بھلائی اور بیماریوں سے پاک زندگی کے لیے ملیٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ڈی جی (لائف سائنسز)، ڈی آر ڈی او نے ملیٹس کے بین الاقوامی سال کی مناسبت سے کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس کانفرنس سے ملیٹس کی زندگی کے بارے میں بیداری میں مزید اضافہ ہوگا۔ اے ڈی جی، ایس ٹی (ایس ایم)، آرمی ہیڈکوارٹر نے کانفرنس کے انعقاد پر ڈی ایف آر ایل کی تعریف کی اور فوج کے راشن میں ملیٹس کے استعمال کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

کانفرنس کے اہم تکنیکی موضوعات میں ملیٹس کی غذائیت اور صحت سے متعلق فوائد، ملٹری راشن کے مسائل، چیلنجز، مواقع؛ ملیٹس کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات میں حالیہ پیش رفت؛ شراکت داروں کے درمیان سپلائی چین مینجمنٹ کی نیٹ ورکنگ؛ اور ملیٹس کے فروغ کے لیے پالیسی مداخلت شامل ہیں۔

اس موقع پر، دفاع کے وزیر مملکت نے ڈی ایف آر ایل کے زیر اہتمام نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں 17 صنعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے ملک میں ڈی ایف آر ایل کی تیار کردہ پہلی بایوڈیگریڈیبل پانی کی بوتل بھی لانچ کی۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مختلف لائسنسنگ معاہدے ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے جناب اجے بھٹ کی موجودگی میں صنعت کو سونپے۔ اس کانفرنس میں مسلح افواج کے اہلکار، نیم فوجی، ڈی آر ڈی او کے سائنسدان، اکیڈمی اور صنعت کے شراکت دار شرکت کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔م ر

(U:10122) 



(Release ID: 1962101) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil