عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ سووچھتا پکھواڑا-سوچھتا ہی سیوا 2023 مہم کے ایک حصے کے طور پر یکم اکتوبر 2023 کو ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ’’ کا اہتمام کرنے کے لیے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کی قیادت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
29 SEP 2023 4:03PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیراعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کا اہتمام کرنے کے لیے عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کی قیادت کریں ۔
وزیر اعظم کے نظریے کے مطابق شرمدان گاندھی جینتی کے موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے لیے ‘سوچھانجلی’ اور بڑے پیمانے پر ملک بھر میں صفائی ستھرائی مہم کا حصہ ہوگا۔
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزرت نے اپنے 3 محکموں – ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے افسران اور عملے کے ذریعے شرم دان اور شجر کاری کی سرگرمی کو مضبوط کیا ہے اور ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ سرگرمی کا انعقاد کیا جائے گا۔
************
ش ح۔م ع۔ت ح
(29.09.2023)
(U: 10123)
(रिलीज़ आईडी: 1962077)
आगंतुक पटल : 111