کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت اور اقتصادیات کا اجلاس 27 ستمبر 2023 کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوا


ہندوستان نے تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹلائزیشن، سرحد پار ادائیگی کے نظام، سبز معیشت اور مستحکم سپلائی چین کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا

Posted On: 29 SEP 2023 1:59PM by PIB Delhi

غیر ملکی اقتصادی اور غیر ملکی تجارتی سرگرمیوں (تجارتی وزراء) کے ذمہ دار شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزراء کا 22 واں اجلاس 27 ستمبر 2023 کو کرغزستان کے شہر بشکیک میں کرغز جمہوریہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ہندوستان کی طرف سے، محترمہ انوپریہ پٹیل، مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت، حکومت ہند نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء نے’ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے امکانات اور اقدامات ‘کے موضوع پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر مملکت نے ہندوستان کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں دواسازی، الیکٹرانکس، طبی آلات، اے سی، ایل ای ڈی، سولر پی وی ماڈیول، ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل بیٹری، آٹوموبائل اور آٹو اجزاء جیسے شعبوں میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے گھریلو صنعتوں کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی ترقی، صنعت اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بھی خیر مقدم کیا۔

محترمہ انوپریہ پٹیل نے کرغز جمہوریہ کو اس کی صدارت کے لیے مبارکباد دی اور ایران کو نئے رکن ریاست کے طور پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند، متوازن اور مساوی ترقی کے لیے خطے کے لیے دستیاب مواقع کو بروئے کار لانے پر زور دیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ایس سی او کے خطے میں عالمی آبادی کا 40 فیصد اور دنیا کی معیشت کا 30 فیصد حصہ ہے، اس لیے ایس سی او  خطے کے اندر تجارت میں اضافے کے قابل ذکر امکانات موجود ہیں۔

جولائی، 2023 میں ایس سی او کے سربراہ ریاستوں کے سربراہ کے طور پر ہندوستان کی اپنی میعاد کی کامیابی سے تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں اس نے تعاون کے پانچ نئے ستون اور توجہ مرکوز کرنے والے شعبے بنائے، یعنی اسٹارٹ اپ اور اختراع، روایتی ادویات، ڈیجیٹل شمولیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور مشترکہ بدھ مت کا ورثہ جو ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان 'کثیر جہتی تعاون' کے لیے کوشاں ہے۔ محترمہ پٹیل نے یہ بھی کہا کہ وارانسی کو 23-2022 کے لیے ایس سی او کے 'ثقافتی اور سیاحتی' دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، ہندوستان رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کئی اہم مسائل پر توجہ دی، جن میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے بنیادی اصولوں اور اہداف کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنا، اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ عالمی فورم پر موسمیاتی ایجنڈے کو تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو محدود کرنے والے اقدامات متعارف کرانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ڈیجیٹل تقسیم کے فرق کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہندوستان کے ڈیجیٹل کو مزید اجاگر کیا جس کی دنیا بھر میں ستائش کی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت نے ایک ایسے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا جو ایک مضبوط، لچکدار، اور اصلاح شدہ تجارتی نظام کی تعمیر کے لیے جامع اور ترقی پر مبنی ہو جو ہماری مشترکہ امنگوں کی بنیاد رکھتا ہو۔ انہوں نے رکن ممالک کے لیے ان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا کہ وہ اسٹارٹ اپس اور اختراع پر ایک خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کریں گے جس کی مستقل سربراہی ہندوستان کرے گا۔ انہوں نے روایتی ادویات پر ایک ماہر ورکنگ گروپ کی تشکیل کے لیے ان کے تعاون کو بھی سراہا۔ مزید برآں، انہوں نے ایس سی او کے رکن ممالک کو روایتی ادویات کے ماہر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کے لیے پُرتپاک دعوت دی، جو کہ نومبر 2023 میں گجرات کے جام نگر میں گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن    جو  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کی طرف سے قائم کردہ ایک سہولت ہے،میں منعقد ہونے والی ہے۔

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 10107 )



(Release ID: 1962017) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi