مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’’عمارتوں یاعلاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لئے ریٹنگ فریم ورک سے متعلق ریگولیشن‘‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا
Posted On:
27 SEP 2023 8:15PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی مواصلات کی ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے آج ’’عمارتوں یاعلاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لئے ریٹنگ فریم ورک سے متعلق ریگولیشن‘‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا۔
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اب انفرادی،پیشہ ورانہ اور سماجی زندگی کےلیے ایک اٹوٹ حصہ بن چکی ہے۔ خدمات اور مینوفیکچرنگ سیکٹروں میں ڈیجیٹلائزیشن میں زبردست فروغ نے دنیا میں ایک زبردست انقلاب پیدا کیا ہے جس سے معیشت، اختراع ، سائنس اور تعلیم سے لیکر صحت ، پائیداری ، حکمرانی اور طرز زندگی تک ہر چیز متاثر ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی مانگ حالیہ برسوں میں کئی گنا بڑھی ہے ۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے رول کو عالمی وبا میں بھی تسلیم کیا گیا جس سے اس کو استعمال کرنے والے تمام لوگوں میں، ان کے محل وقوع کے قطع نظر ،مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
بھارت کی ٹیلی مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) تفصیلی مطالعات کرکے اور فریقین کو مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے پورے ملک میں ٹیلی مواصلات کی خدمات کے معیار کی نگرانی کررہی ہے تاکہ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ اگرچہ ٹیلی مواصلات کی خدمات کے سڑکوں پر احاطے میں قابل قدر بہتری آئی ہے لیکن خدمات کا استعمال کرنے والوں، خاص طور پر عمارتوں / رہائشی یا تجارتی علاقوں میں خدمات کو بہتر بنانے کی مانگ کے پورا ہونے میں اب بھی خامیوں کامشاہدہ کیا گیا ہے۔
عمارتوں کے اندر ٹیلی مواصلات کی خدمات کامعیار ، صارفین کے مفاد کے تحفظ کاایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ٹرائی نے ’’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے عمارتوں یاعلاقوں کی ریٹنگ ‘‘ سے متعلق 20 فروری 2023 کو سفارشات سمیت مختلف پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ یہ سفارشات عمارتوں کی ریٹنگ کے فریم ورک کو متعارف کرانے کے لیے فراہم کی گئی ہیں تاکہ مشترکہ طور پر اور ذاتی پائیدار طریقہ کار کے ذریعے صارفین کو اچھی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
ٹرائی نے ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی خاطر اپنے مشاہدات اور تجزیے میں کہا ہے ’’...ٹرائی عمارتوں کی ریٹنگ کے لیے مناسب ریگولیٹری فریم ورک پیش کرے گی...‘‘ ۔
’’عمارتوں یاعلاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ریٹنگ فریم ورک پر ریگولیشن‘‘ سے متعلق مشاورتی پیپر ،عمارتوں کے اندر کیو او ایس کو بہتر بنانے اور صارفین کو بلارکاوٹ خدمات فراہم کرنے کی خاطر عمارتوں اور علاقوں کے لیےڈیجیٹل کنیکٹیوٹی پر ریٹنگ فریم ورک کو نافذ کرنے کے لیے ضابطوں پر غور وخوض کرنے کی خاطر جاری کیا گیا ہے۔
یہ پیپر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے عمارتوں یا علاقوں کی ریٹنگ کی ضرورت کواجاگر کرتا ہے جو نہ صرف صارفین کی موجودہ توقعات کو پورا کرسکے بلکہ صارفین کی مانگ میں ٹیکنالوجی میں جدت یا تبدیلی کے ساتھ مستقبل میں توسیع اور جدت طرازی کے لیے بھی تیار ہو۔ یہ مشاورتی پیپر صارفین، خدمات فراہم کرنے والوں اور ماحولیات کے لیے ریٹنگ فریم ورک کے فوائد پر بھی بحث کرتا ہے۔
یہ مشاورتی پیپر بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے طریقہ کار اور گریہا یاکریڈٹ ریٹنگ آف انڈیا جیسے ریٹنگ فریم ورکس کی بنیاد پر ’’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ریٹنگ فریم ورک‘‘ کا بھی جائزہ لیتا ہے۔ مذکورہ بالا تجزیے کی بنیاد پر یہ پیپر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ریٹنگ فریم ورک کے نفاذ سے متعلق ریگولیشن کامسودہ بھی فراہم کرتا ہے۔
’’عمارتوں اور علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے ریٹنگ فریم ورک سے متعلق ریگولیشن‘‘ پر مشاورتی پیپر ، ضابطوں کے مسودے کے ساتھ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر مشتہر کیا گیا ہےجس میں متعلقہ فریقوں اور ٹیلی مواصلات کے صارفین سے ان کی رائے طلب کی گئی ہے۔ مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملات پر متعلقہ فریقوں کے تحریری تبصرے مدعو کیے گئے ہیں جو 10 نومبر 2023 تک بھیجے جاسکتے ہیں اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہے ، 24 نومبر 2023 تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔
یہ تبصرے اور جوابی تبصرے ، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے ایڈوائزر (کیو او ایس-1) جناب تیج پال سنگھ کو ان کی ای میل: adv-qos1@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتےہیں۔ کسی وضاحت / معلومات کے لیے جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس-1) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-2323-6516 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
-----------------------
ش ح۔ و ا ۔ ع ن
U NO: 10100
(Release ID: 1961914)
Visitor Counter : 96