جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے کے سکریٹری پنکج کمار نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت محکمے کی مختلف سرگرمیوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Posted On: 28 SEP 2023 8:41PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت میں آبی وسائل درمیا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے کے سکریٹری پنکج کمار نے جاری سوچھتا ہی سیوا 2023  مہم کے حصے کے طور پر ملک گیر مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمے کی طرف سے کی جارہی مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کی پیشرفت اور حیثیت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اب تک محکمے کی جانب سے اس مہم کے تحت کل 161 سرگرمیاں / پروگرام کئے گئے ہیں ،جہاں تقریباً 7232 لوگوں نے شرکت کی۔ اس میں شرمدان میں 2066  کی شرکت اور 2481 لوگوں کا بڑے پیمانے پر متحرک ہونا، سوچھ ہی سیوا مہم کے لئے 14178  افراد کے اوقات شامل  ہیں۔محکمہ سوچھ ہی سیوا ( ایس ایچ ایس) پورٹل https://swachhbharatmission.gov.in/ پر روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کو اپ لوڈ کر رہا ہے۔

ایس ایچ ایس مہم کے ایک حصے کے طور پر جس کا موضوع’کچرے سے پاک ہندوستان‘ تھا اور حکومت کے پورے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے، محکمے کے تحت ہر ایک تنظیم کے علاقائی/ فیلڈ دفاتر کے ذریعے  آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے اپنی تنظیموں کے ذریعے صفائی مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تاریخ وار ایکشن پلان تیار کیا تھا۔ تاکہ مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ تعاون کیا جا سکے۔

محکمہ نے اس  مہم کے موضوع کے مطابق درج ذیل مخصوص سرگرمیوں کا انتخاب کیا تھا:

  • گھاٹوں اور ملحقہ علاقوں کی صفائی کا کام نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) اور نیشنل ریور کنزرویشن ڈائریکٹوریٹ (این آر سی ڈی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
  • ڈیموں اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی (بشمول فلوٹنگ ویسٹ) سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔
  • محکمہ کی مختلف تنظیموں کے ہیڈ آفس کے قریب دریا کے کناروں کی صفائی۔

***********

 

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.10097


(Release ID: 1961903) Visitor Counter : 95


Read this release in: Marathi , English , Hindi