جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پڈوچیری نے صفائی کو فروغ دینے کے لیے سابق فوجیوں کا تعاون حاصل کیا

Posted On: 28 SEP 2023 5:05PM by PIB Delhi

مرکز کے زیر انتظام خطے(یو ٹی)پڈوچیری نے مکمل یونیفارم میں 2500 دیگر افراد کےہمراہ 100 سے زیادہ سابق فوجیوں کی فعال حمایت حاصل کی ہے، جنہوں نے جاری ملک گیر 'سوچھتا ہی سیوا' مہم میں حصہ لیا اور انہوں نے مل کر سیاحتی مقامات جیسے کہ نوننکوپم میں بوٹ ہاؤس اور مقامی آبی ذخائر سے کوڑا کرکٹ صاف کیا۔ انڈین ایکس سروس مین لیگ (آئی ای ایس ایل) سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی قیادت ان کے صدر شری موہن نے کی۔ دیگر معززین میں ا سپیکر جناب ایمبالم سیلوم، سکریٹری دیہی ترقی، مشن ڈائریکٹر(ایس بی ایم-جی) اور دیگر شامل تھے۔  کرائیکل ضلع میں، 3000 سے زائد افراد نے صفائی پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ پہل صفائی، صفائی ستھرائی، اور کچرے کے ذمہ دار انتظام کو فروغ دینے کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

شرکاء نے سب کے لیے بہتر ماحول کو فروغ دینے، صفائی ستھرائی اور صفائی کی کوششوں میں فعال طور پر شرکت کرنے کے اپنے عزم کی نشاندہی کرتے ہوئے، سوچھتا کا عہد لیا۔ انہوں نے نوننکوپم علاقے میں بوٹ ہاؤس سے جمع کوڑا کرکٹ صاف کیا  اور کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کر کے اسے وہاں  ہٹا دیا۔ صفائی مہم میں سرکاری افسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سابق فوجیوں کے ساتھ شراکت صفائی کی سرگرمیوں میں مقامی برادریوں کے ساتھ ان کی فعال شمولیت کو یقینی بناتی ہے، جس سے ان میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ملکیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ علاقوں کی دیکھ بھال کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر بات چیت کے لیے ان کے ساتھ کمیونٹی میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ان کوششوں کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے، سابق فوجیوں نے ایک دیکھ بھال کا منصوبہ بنایا اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ جاری صفائی اور حفظان صحت کے طریقوں میں شامل ہوئے۔ باقاعدگی سے نگرانی اور وقتاً فوقتاً صفائی مہم نوننکوپم اور آس پاس کے علاقوں میں بوٹ ہاؤسز کی صفائی کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ مجموعی طور پر، یہ باہمی تعاون پڈوچیری کے رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کے فائدے کے لیے ایک صاف ستھرا اور زیادہ دلکش ماحول بنانے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10079

 

 

 

 

 

 


(Release ID: 1961791) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Tamil