مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی نے ’’ای اینڈ وی بینڈس میں اسپیکٹرم کی تفویض پر مشاورتی مقالہ، اور مائیکرو ویو ایکسیس (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم ‘‘ جاری کیا

Posted On: 27 SEP 2023 7:41PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ’’ای اینڈ وی بینڈس میں اسپیکٹرم کی تفویض پر مشاورتی مقالہ، اور مائیکرو ویو ایکسیس (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو ویو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم ‘‘ جاری کیا۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) نے اپنے مراسلے مؤرخہ 12 اگست 2022 کے توسط سے ٹی آر اے آئی سے ٹی آراے آئی ایکٹ 2000 کے ذریعہ ترمیم کردہ ٹی آر اے آئی ایکٹ 1997 کی شق 11(1) (اے) کی شرائط کے تحت مندرجہ ذیل نکات پر تجاویز پیش کرنے کی درخواست کی تھی:

  1. قابل اطلاق ریزرو قیمت، بینڈ پلان، بلاک سائز، اسپیکٹرم کی  مقدار، تفویض کی مدت، خدمات/ استعمال کا دائرہ، اسپیکٹرم کیپ، ادائیگی کی شرائط، اہلیت کی شرط، نیلامی کا طریقہ کار اور زمین کے قیام کے لیے ای بینڈ اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے دیگر متعلقہ شرائط  اور /یا سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی کام نیٹ ورکس؛
  2. قابل اطلاق ریزرو قیمت، بینڈ پلان، بلاک سائز، اسپیکٹرم کی مقدار، تفویض کی مدت، خدمات / استعمال کا دائرہ، اسپیکٹرم کیپ، ادائیگی کی شرائط، اہلیت کی شرط، نیلامی کا طریقہ کار اور زمین کے قیام کے لیے وی بینڈ اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے دیگر متعلق شرائط اور /یا سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی کام نیٹ ورکس
  3. ای اور وی بینڈس میں غیر تجارتی/ الگ تھلگ استعمال کے لیے مخصوص کیے جانے  والے اسپیکٹرم کی مقدار؛ اور تفویض کا طریقہ کار، جہاں نیلامی ممکن نہیں اور  اس کی قیمت
  4. فزیبلٹی، بشمول تکنیکی پیرامیٹرز، لائسنس سے مستثنیٰ بنیادوں پر کم بجلی، انڈور، صارف کے آلے سے صارف کے آلے کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعہ نیلامی سے حاصل کردہ اسپیکٹرم کے استعمال کے متواز طور پر زمینی  اور /یا سیٹلائٹ کی بنیاد پر ٹیلی کام نیٹ ورکس، جزوی یا مکمل وی بینڈ؛
  5. 6/7/13/15/18/18 جی ایچ زیڈ بینڈ میں ایم ڈبلیو اے اور ایم ڈبلیو آر ایف کیرئیرس کے مختص طریقہ کار، مقدار اور قیمتوں کے بارے میں ایک تازہ سفارش، زمینی اور / یا سیٹلائٹ پر مبنی ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ غیر تجارتی/ زیر توجہ/ الگ تھلگ  استعمال کے لیے؛
  6. ان تکریری بینڈس میں مندرجہ بالا (اے) سے (ای) تک کے مقصد کے لیے موزوں سمجھی جانے والی کوئی دیگر سفارشات فراہم کریں، بشمول ریگولیٹری/تکنیکی تقاضے جیسا کہ تازہ ترین آئی ٹی یو۔آر ریڈیو ریگولیشنز کی متعلق دفعات میں بیان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ’ای اینڈ وی بینڈس میں اسپیکٹرم کی تفویض، اور مائیکرو ایکسیس (ایم ڈبلیو اے) اور مائیکرو بیک بون (ایم ڈبلیو بی) کے لیے اسپیکٹرم‘ پر ایک مشاورتی مقالہ، متعلقہ فریقوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in)پر دستیاب کرایا گیا ہے۔اس مشاورتی مقالے میں متعلقہ فریقوں کے تبصروں کے لیے مخصوص مسائل کو اٹھایا گیا ہے۔ مشاورتی مقالے میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے 25 اکتوبر 2023 تک اسٹیک ہولڈرس سے اور 8 نومبر 2023 تک جوابی تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

تبصرے / جوابی تبصرے ترجیحی بنیاد پر ای میل آئی ڈی : advmn@trai.gov.in پر الیکٹرانک شکل میں ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ وضاحت/ معلومات کے لیے ٹی آر اے آئی کے مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ ) جناب اکھلیش کمار ترویدی  سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10050



(Release ID: 1961558) Visitor Counter : 66


Read this release in: Telugu , English , Hindi