اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب نگیندر ناتھ سنہا نے سوچھتا عہد لیا

प्रविष्टि तिथि: 27 SEP 2023 6:02PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب نگیندر ناتھ سنہا نے آج اسٹیل کی وزارت کے افسران اور ملازمین سے ’سوچھتا عہد‘ لیا۔

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے جوائنٹ سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ) کے ہمراہ دفتر کے احاطے کی صفائی کا معائنہ کیا۔ جناب سنہا نے احاطے میں بیرونی علاقوں کا بھی نوٹس لیا اور انہیں اچھی طرح سے صاف ستھرا  رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ریکارڈ سیل کا دورہ کیا اور ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ تمام ریکارڈ کا دوبارہ اور اچھی طرح سے جائزہ لیں۔ انہوں نے غیر ضروری فائلوں کو ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام فائلیں اچھی طرح سے منظم ہوں۔

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے دفتر کے کمروں اور دفتر کے احاطے کے ارد گرد صاف صفائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کے دورے کا مقصد صاف اور منظم کام کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔

******

 

 

U.No:10044

ش ح۔رف۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 1961436) आगंतुक पटल : 92
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी