مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
دہلی کا ملبہ پروجیکٹ: غیر محفوظ ماحول کو ختم کرنا، صاف مستقبل کی تعمیر
Posted On:
27 SEP 2023 5:25PM by PIB Delhi
لوگ اکثر سوچتے ہیں کہ نئی تعمیرات، تعمیر نو یا غیر قانونی تعمیرات کی مسماری سے پیدا ہونے والا ملبہ کہاں جاتا ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ملبہ کوڑے میں تبدیل ہو جائے گا یا کسی زیر تعمیر مکان/ پلاٹ میں بیک فل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ درحقیقت ملک بھر کے شہروں سے روزانہ تقریباً 30 ہزار ٹن ملبہ پیدا ہوتا ہے۔ سی اینڈ ڈی کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے سووچھ بھارت مشن- شہری کے تحت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے ذریعے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت 400 'کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) ویسٹ پلانٹس' پر روزانہ 15 ہزار ٹن ملبہ کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ اس نے شہری گروپوں اور دیگر تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ سی اینڈ ڈی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، جو ملبہ پروجیکٹ دہلی میں کر رہا ہے۔
ملبہ پروجیکٹ دہلی میں قائم ایک اسٹارٹ اپ ہے، جو ہندوستان میں تعمیراتی شعبے میں ایک سرکلر اکانومی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ وہ بنیادی طور پر سی اینڈ دی کچرا جمع کرنے کی سہولیات کو چھوٹے پیمانے پر کچرہ پیدا کرنے والوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنا کر سی اینڈ ڈی کچرے کے غیر قانونی ڈمپنگ کی روک تھام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے شروع کئے گئے سووچھتا پکھواڑا- سووچھتا ہی سیوا 2023 مہم کے دوران، دہلی میں میونسپل کارپوریشن نے قرول باغ کے موتی باغ میں ملبہ پروجیکٹ کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی مہم کا انعقاد کیا۔ دریں اثنا، وزیراعظم مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے نام سے ایک میگا صفائی مہم میں شامل ہوں، تاکہ عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنایا جا سکے اور گاندھی جینتی کے موقع پر مہاتما گاندھی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔
ملبہ پروجیکٹ کا ٹیک اینبلڈ سسٹم ملبہ میپ پر مشتمل ہے، جو شہر میں سی اینڈ ڈی ویسٹ ہاٹ اسپاٹ اور انفرا اسٹرکچر پر نظر رکھتا ہے، جس سے پیدا ہونے والے کچرے کی مقدار پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے، کلیکشن پوائنٹ مینجمنٹ سسٹم میونسپل کارپوریشنوں کو پڑوس کی سطح کچرے کو جمع کرنے میں مدد کرتا ہے، مائی ملبہ ایپ رہائشیوں کے لیے آسانی سے اپنی سائٹوں سے سی اینڈ ڈی کچرا اٹھانے کی درخواست کرنے کے لیے ٹیکسی جمع کرنے والی ایپ ہے۔ ملبہ پروجیکٹ کے مرکز میں، غیر رسمی ویسٹ ہولرز، شہری لوکل باڈیز، اور ری سائیکلنگ پلانٹس کے درمیان ایک وِن- وِن پارٹنر شپ ہے ، جس کا مقصد یہ ہے کہ تمام ویسٹ جنریٹرز کے لیے ایک سستی، آسان ویسٹ اَپ سروس فراہم کی جا سکے، اور ری - سائیکلنگ پلانٹس کے لیے ویسٹ سپلائی کو ہموار کیا جا سکے۔
مہم کے اثر کے طور پر، ملبہ پروجیکٹ ٹیم نے آئی ای سی سرگرمیاں منعقد کیں اور اوسط شہری (اکثر ویسٹ جنریٹر) کو اس لائق بنایا کہ وہ اپنے سی اینڈ ڈی کچرے اور غیر قانونی طور پر پھینکے گئے سی اینڈ ڈی کچرے کو آسان، ماحول دوست، اور کم لاگت سے منظم کرسکیں۔ اس کے علاوہ، شہریوں کے ساتھ ملبہ اسپاٹنگ واک کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو رضاکارانہ طور پر غیر قانونی طور پر پھینکے گئے ملبے کو تلاش کرتے ہیں اور اسے صاف کرتے ہیں۔ یہ سی اینڈ ڈی کچرے کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، جس میں ایک سرکلر اکانومی کی تشکیل کرتے ہوئے ویسٹ ٹو ویلتھ کے اصول پر کام کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م م - ق ر)
U-10035
(Release ID: 1961369)
Visitor Counter : 90