مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سوچھ ضلع:کرناٹک کا صاف کینوس
Posted On:
27 SEP 2023 5:27PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن کا واحد مقصد کوڑا کرکٹ سے پاک شہر بنانے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے صاف ستھرا ہندوستان بنانا ہے۔ جہاں کچرے سے نمٹنے کے لیے جدید طریقے تلاش کرنے، اس کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے، فضلے کے مؤثر انتظام، فضلے سے دولت پیدا کرنے اور مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ سوچھتا کے سفر میں ہم ماحول اور قدرتی ورثے کے ساتھ صحیح توازن اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ کرناٹک میں اتر کنڑ بالکل اسی کے لیے کوشاں ہے۔
اترا کنڑ، کرناٹک میں واقع ایک دلکش ضلع ہے، جو بہت زیادہ سیاحتی اور ماحولیاتی اہمیت کا علاقہ ہے۔ یہ پرفتن ضلع متنوع مناظر کا حامل ہے، جس میں بحیرہ عرب کے ساتھ قدیم ساحل، سرسبز و شاداب مغربی گھاٹ کے جنگلات اوربہتی ہوئی ندیاں شامل ہیں۔ اس کی ماحولیاتی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ اترا کنڑ کے اندر مغربی گھاٹ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہیں، جو بھرپور حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام سے مالا مال ہے۔ اترا کنڑ فطرت کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کے ہم آہنگ بقائے باہمی کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے، جو سیاحوں اور محققین کو اپنے دلکش مناظر اور متحرک روایات کی طرف متوجہ کرتا ہے۔
مرکز کی طرف سے شروع کی گئی سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کے تحت، ماحولیاتی مقامات، ساحلوں، پہاڑوں اور سیاحتی مقامات کے ارد گرد ایک جامع صفائی مہم کے انعقادسے اتر کنڑ ضلع میں یو ایل بی کے عہدیداروں کی فعال کوششوں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے۔ تقریباً 1000 شہری رضاکاروں نے صفائی اور آگاہی مہم میں حصہ لیا۔ وہ نہ صرف صفائی کی فوری ضرورت پر توجہ دے رہے ہیں، بلکہ ضلع کے ماحول اور قدرتی خوبصورتی کے تئیں ذمہ داری کے وسیع تر احساس کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ مقامی کمیونٹیز، ریٹائرڈ اساتذہ، وکلاء اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء، جیسےیووا کیندر اور این سی سی کو شامل کرکے صاف صفائی مہم کی خصوصیت اور اہمیت کو نمایاں بھی کررہے ہیں اور پہل کی شمولیت اور تنوع کو بھی اجاگر کررہے ہیں۔ یہ اجتماعی کوشش یہ ظاہر کرتی ہے کہ صفائی کسی ایک گروپ کی واحد ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشترکہ عزم ہے۔ مزید برآں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو صفائی کے چیمپئن کے طور پر اکٹھا کرکے یو ایل بی ضلع کے لوگوں میں فخر اور ملکیت کے احساس کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ سوچھ بھارت مشن-شہری کے تحت کام کرنے والے متعلقہ یو ایل بی کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔سوچھتا کے لیے جن آندولن کو مزید تقویت دینے کے لیے یکم اکتوبر 2023 کو ایک میگا صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
لہٰذا من کی بات کے 105ویں ایپی سوڈ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے تمام شہریوں سے اجتماعی طور پر سوچھتا کے لیے ایک گھنٹہ شرم دان کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میگا صفائی مہم زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے عوامی مقامات پر حقیقی صفائی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اپیل کرتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوچھتا پکھواڑہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور گنتی جاری ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10036)
(Release ID: 1961365)
Visitor Counter : 95