صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے ڈینگو  کے معاملات کے پیش نظر روک تھام، کنٹینمنٹ اور انتظام و انصرام کے لیے صحت عامہ کے نظام کی صورتحال اور تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیا


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ڈینگو کی روک تھام اور کنٹرول کے مرکز کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

Posted On: 27 SEP 2023 4:25PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ہندوستان میں ڈینگو کی صورتحال اور ڈینگو کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ڈینگی کی روک تھام، کنٹینمنٹ اور انتظام و انصرام کے لیے صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FSWW.jpg

مرکزی وزیر صحت کو ملک بھر میں ڈینگو کی صورتحال سے واقف کرایا گیا۔  ملک میں ڈینگو  کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے درپیش چیلنجوں  پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے ڈینگو کے خلاف تیار رہنے کی اہمیت کا  ذکر کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پوری طرح تیار رہیں اور ڈینگو سے بچاؤ، روک تھام اور انتظامی اقدامات کو مضبوط بنائیں۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے  اس بات کو نمایاں  کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو اسکریننگ کٹس کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کی ہے اور فوگنگ اور آئی ای سی کی سرگرمیوں کے لیے بھی مالی مدد دستیاب کرائی   ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگو کی روک تھام اور روک تھام کے لیے مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔

مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ڈینگو کی روک تھام اور اس پر قابو پانے  کی خاطر درج ذیل سرگرمیوں کے لیے پروگرام امپلی منٹیشن پلان (پی آئی پی) کے تحت ریاستوں کو مناسب فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

  1. نگرانی -  بیماری اور اینٹومولوجیکل  سرویلنس
  2. کیس مینجمنٹ- کیسز کا موثر انتظام اور اموات کو ٹالنا
  3. لیبارٹری تشخیص -  معاملات کی جلد تشخیص کے لیے ای ایل آئی ایس اے پر مبنی این ایس آئی اینٹیجن ٹیسٹ کٹ (1 کٹ = 96  ٹسٹ) کی خریداری۔  (1 جی ایم  ٹیسٹ کٹ این آئی وی پونے کے ذریعے ایک مرکزی سپلائی ہے)
  4. ویکٹر کنٹرول اور انتظام-  ویکٹر کی بریڈنگ اور ماخذ میں کمی کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے ڈومسٹک بریڈنگ چیکرس (ڈی بی سیز) اور اے ایس ایچ اے کو شامل کرنا۔  فوگنگ مشینوں کی خریداری کے لیے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔
  5. کیڑے  مار ادویات: کیڑے مار ادویات کی خریداری
  6. صلاحیت سازی –  تربیت، انسانی وسائل کو مضبوط بنانا اور آپریشنل تحقیق
  7. رویے میں تبدیلی مواصلات - سماجی  موبلائزیشن اور آئی ای سی
  8. انٹر سیکٹورل کوآرڈینیشن - مختلف لائن محکموں کی شمولیت
  9. نگرانی اور سرویلانس - رپورٹوں کا تجزیہ، جائزہ، فیلڈ وزٹ اور فیڈ بیک

اینٹومولوجیکل کمپونینٹ -  زونل اینٹومولوجیکل یونٹس (انٹیگریٹڈ وی بی ڈی):

  1. اینٹومولوجیکل لیب کو مضبوط بنانے کے لیے لاجسٹکس
  2. نگرانی اور تجزیہ
  3. میدانی سرگرمیوں کے لیے موبلٹی سپورٹ
  4. اینٹومولوجسٹ اور کیڑے جمع کرنے والوں کی خدمات حاصل کرنا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00302KD.jpg

محترمہ ایل ایس چنگسن، اے ایس اینڈ ایم ڈی  (این ایچ ایم)  وزارت صحت؛ محترمہ آرادھنا پٹنائک، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت؛ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر منشوی کمار اور سینئر افسران اور صحت عامہ کے ماہرین میٹنگ میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م م - ق ر)

(27-09-2023)

U-10029



(Release ID: 1961343) Visitor Counter : 99