کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے- یواین آئی سی ای ایف(یونیسیف) نے نئی دہلی میں کاروباری ذمہ داری اور پائیداری کی رپورٹنگ(بی آر ایس آر) پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
26 SEP 2023 8:52PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے اپنے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ(ایس او بی ای) کے ذریعے، یونیسیف(یو این آئی سی ای ایف) کے تعاون سے، آج نئی دہلی میں کاروباری ذمہ داری اور پائیداری کی رپورٹنگ (بی آر ایس آر) پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد ماحولیاتی، سماجی اور گورننس(ای ایس جی) کے مسائل کے سلسلے میں بی آر ایس آر کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور بہترین طریقوں کے بارے میں شرکاء میں صلاحیت اور آگاہی پیدا کرنا تھا۔
ورکشاپ کا افتتاح جناب پروین کمار، ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او، آئی آئی سی اے نے کیا، جنہوں نے کاروباریوں کے لیے قدر پیدا کرنے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک کلیدی وسیلے کے طور پر ای ایس جی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے بزنس کیس اسٹڈیز کا حوالہ دیا جس میں موثر ای ایس جی حکمت عملی اور رپورٹنگ نے کاروبار کی ساکھ اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اس اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی جو آئی آئی سی اے نے کارپوریٹ پائیداری کو فروغ دینے میں ادا کرنا جاری رکھا ہے کیونکہ آئی آئی سی اے نے دیگر اہم پالیسی اقدامات کے علاوہ قومی رضاکارانہ رہنما خطوط، این جی آر بی سی اور بی آر ایس آر فریم ورک کے لیے تکنیکی معلومات فراہم کی ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ بی آر ایس آر ایک متحرک رپورٹنگ فریم ورک ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ بین الاقوامی رپورٹنگ فریم ورک کے ساتھ بھی منسلک ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ای ایس جی کو اپنے بنیادی عمل درآمد کے طریقوں میں ضم کریں اور اپنے متعلقہ شعبہ جات میں اہم مادیت کے مسائل کی درست شناخت کرنے کے لیے تفصیلی تشخیص کریں۔ اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے، انہوں نے پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار یا تنظیموں کو لازمی شرائط و ضوابط کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنی کاروباری کارروائیوں میں ای ایس جی عوامل کے مؤثر انضمام میں مدد کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
ورکشاپ میں تعلیمی، صنعت اور سول سوسائٹی کے نامور ماہرین کے پانچ تکنیکی اجلاسات شامل تھے، جن کے دوران بی آر ایس آر اور ای ایس جی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جیسے جناب دنیش اگروال کی طرف سے ای ایس جی کے ‘ایس’ کی تشریح، جناب شبراجیوتی بھومک، کی طرف سے کاروبار میں خاندان دوست پالیسیوں کا اطلاق۔ پروفیسر گریما ددھیچ کے ذریعے ای ایس جی- بی آر ایس آر- این جی آر بی سی کے باہمی ربط کو سمجھنا، ڈاکٹر سدھانت پائی کے ذریعے کاروبار کے کاربن فوٹ پرنٹس کی پیمائش کرنا اور بی آر ایس آر میں ان کا انکشاف کرنا ، جناب دھیرج کے ذریعے بی آر ایس آر میں پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے عوامل کی مؤثر طریقے سے رپورٹنگ کر نااور عالمی سطح پر تحقیق کرنا اور ڈاکٹر اندرجیت سنگھ کے ذریعہ قومی رپورٹنگ کا منظر۔ کیس اسٹڈیز، سوال و جواب اور گروپ ڈسکشن کے ساتھ سیشنز باہم گفتگو پر مبنی اور پرکشش تھے۔ شرکاء کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہونے اور اپنے تجربات اور چیلنجز کا اشتراک کرنے کا موقع بھی ملا۔
ورکشاپ کا اختتام پروفیسر گریما ددھیچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ، ایس او بی ای، آئی آئی سی اے کے سیکھنے کی تجدید اور آگے بڑھنے کے سیشن کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ورکشاپ کے اہم نکات کا خلاصہ کیا اور شرکاء کے لیے اپنےتجربات کو اپنی متعلقہ تنظیموں میں لاگو کرنے کے لیے کچھ ایکشن پوائنٹس تجویز کیے . انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد میں باہم کارکردگی اور تعاون پر یونیسیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کا اختتام تمام شرکاء کے لیے نیٹ ورکنگ لنچ کے ساتھ ہوا۔
ورکشاپ میں 70 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جن میں مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین جیسے پائیداری سے جڑے ہوئے پیشہ ور افراد، ای ایس جی سے جڑے ماہرین ، سی ایس آر اور سرکردہ رہنما شامل ہیں۔ شرکاء کی رائے مثبت اور حوصلہ افزا تھی۔ انہوں نے مواد کے معیار اور معنویت ، مقررین کی مہارت اور ترسیل، اور ورکشاپ کی مجموعی تنظیم اور نظم و ضبط کو سراہا۔
کاروباری رہنماؤں نے نیٹ ورکنگ لنچ کے دوران آئی آئی سی اے کی طرف سے اس طرح کی مزید صلاحیت سازی کی ورکشاپس کی درخواست کی۔ مزید برآں، آئی آئی سی اے نے اب تک ممبئی، اندور اور دہلی میں اپنی سلسلے وار بی آر ایس آر ورکشاپس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس سلسلے کی اختتامی ورکشاپ بنگلورو، کرناٹک میں ہوگی۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10004
(Release ID: 1961161)
Visitor Counter : 87