ایٹمی توانائی کا محکمہ
کل پکّم کے آئی جی سی اے آر میں شکتی 2023 کے نام سے ایک بڑی قومی تقریب
Posted On:
26 SEP 2023 7:45PM by PIB Delhi
کل پکّم کے آئی جی سی اے آر میں 26 ستمبر2023 کو کل پکّم کے اندرا گاندھی سینٹر برائے ایٹمی تحقیق (آئی جی سی اے آر) کے اشتراک سے انڈین ویمن سائنٹسٹ ایسو سی ایشن (آئی ڈبلیو ایس اے) کل پکّم برانچ اور انڈین سوسائٹی آف ہیٹنگ ، ریفریجریٹنگ اور ایئر کنڈنشننگ ،انجینئرز (آئی ایس ایچ آر اے ای)، کل پکّم چیپٹر کی جانب سے شکتی 2023 کے نام سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اسےصنعت میں یکسر تبدیلی میں اہم اور آرکیٹیکچر اورایچ وی اے سی آر میں ایس تھری بھی کہا جاتا ہے ۔ اس بڑی قومی تقریب کا موضوع تھا تکنیکی پیشرفت اور سماجی طور پر اوپر اٹھانے میں خواتین کا رول ۔
آئی جی سی اے آر کے ممتاز سائنسداں اور ڈائریکٹر ڈاکٹر بی ویکنٹ رمن نے تقریب کی صدارت کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے گرین ٹیکنالوجی کی ترقی اور تحقیق کے لئے سائنسدانوں ، انجینئروں اور ماہرین تعلیم کے فورموں کے درمیان سود مند تعاون کے ذریعہ صاف ستھرے ہندوستان کے حصول پر زور دیا۔
آئی ایس ایچ آر اے ای کے قومی صدر جناب یوگیش ٹھکر نے اپنے خطاب میں ڈی کاربونائزیشن کے ذریعہ 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کے حصول میں آئی ایس ایچ آر اے ای کے تعاون کے بارے میں ذکر کیا۔
ایئر بونڈس سسٹم ڈی آر ڈی او کے سینٹر کی ممتاز سائنسداں اور ڈائریکٹر ڈاکٹر کے راجالکشمی مینن نے تقریب کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے ایئر بونڈ نگرانی کے نظام کو ملک کی سطح پر فروغ دینے کو اجاگر کیا اور موثر حرارتی مینجمنٹ کے نفاذ کو بھی اجاگر کیا۔ ماحولیاتی صحت انجینئرنگ کے محکمے کی ڈین (تحقیق) ڈاکٹر کلپنا بالا کرشنن ، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے انسٹی ٹیوٹ کے راما چندرا نے اپنے کلیدی خطبے میں دیہی ہندوستان میں فضائی آلودگی کو گھروں میں کنٹرول کرنے اور اسے کم کرنے اور اس کی نگرانی کی اہمیت پر زور دیا۔
اہم مقرر ڈاکٹر جینتھاسری بالا کرشنن اور کوئیمبٹور کی اسکالر ڈاکٹر جینتھاسری نے اپنے خصوصی خطاب میں بااختیار خواتین کے فرض کا ذکر کیا تاکہ سماجی طور پر اوپر اٹھانے کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتما م کیا جاسکے۔
شکتی 2023 تین ہزار وفود کی شرکت کے ساتھ ایک بڑی تقریب ثابت ہوئی۔
***********
ش ح ۔ ح ا - م ش
U. No.10003
(Release ID: 1961158)
Visitor Counter : 98