سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں کی قومی کمیشن نے صدر جمہوریہ ہند کو اپنی 21-2020 اور22-2021 کی سالانہ رپورٹ پیش کی

Posted On: 26 SEP 2023 8:54PM by PIB Delhi

آئین کی دفعہ 338 کے تحت درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کی طرف سے دئے گئے مینڈیٹ کے مطابق یہ کمیشن کا فرض ہے کہ وہ  جیسے مناسب چاہے سالانہ یا اور کسی وقت میں صدر جمہوریہ کو  درج فہرست ذاتوں کے آئینی تحفظات کے کام پر اپنی رپورٹیں پیش کرے ۔ان رپورٹوں میں ان اقدامات کے لئے سفارشات شامل ہوسکتی ہیں جو درج فہرست ذاتوں کی سماجی معاشی ترقی بہبود اور تحفظ کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کے تحفظات کے موثر نفاذ کے لئے مرکز اور ریاستوں کی جانب سے کی جانی ہیں۔

 

A group of people holding certificatesDescription automatically generated

 

اس کے مطابق وائس چیئر مین  جناب ارون ہلدر کی قیادت میں درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن ارکان جناب سبھاش رامناتھ پردھی اورڈاکٹر انجو بالا نے راشٹرپتی بھون میں بھارت کی صدر جمہوریہ کو26ستمبر 2023 کو   21-2020 اور22-2021 کی اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔اس رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے آئینی تحفظات کے تحفظ سے متعلق کمیشن کو سونپے گئے معاملات پر مختلف سفارشات سے متعلق رپورٹیں ہیں جو بھارت کے آئین میں درج ہیں۔

 

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.10002



(Release ID: 1961154) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Hindi , Telugu