مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پڈو چیری میں تعلیمی اداروں نے سوچھتا سے متعلق پروگراموں کا انعقاد کیا
Posted On:
26 SEP 2023 5:07PM by PIB Delhi
صفائی ستھرائی کا جذبہ ان دنوں اپنے عروج پر ہے ، کیونکہ سوچھتا پکھواڑا – سوچھتا ہی سیوا 2023 مہم پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے۔ ملک کے طول و ارض میں شہری اس پکھواڑے کے دوران صفائی ستھرائی کی عوامی سطح کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لوگ ’’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ ‘‘ کے لیے تیاری کر رہے ہیں جو شہریوں کی قیادت والے سوچھتا کے لیے شرم دان پروگرام ہے۔ اِس پروگرام کا انعقاد یکم اکتوبر، 2023 کو کیا جائے گا۔ جیساکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپیل کی ہے کہ یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے سے ایک گھنٹہ صفائی ستھرائی کے لیے وقف کیا جائے اور شرم دان کیا جائے تاکہ باپو کو اُن کے یوم پیدائش کے موقعے پر سوچھانجلی دی جا سکے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ 13 کروڑ سے زیادہ شہری سوچتھا پکھواڑے میں حصہ لے رہے ہیں۔
پڈو چیری میں چلائی جانے والی سوچتھا مہم میں مختلف باوقار تعلیمی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ سوچھتا ہی سیوا 2023 – نوجوان بنام کچرا – وسیلوں کو الگ الگ کرنے سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد اولگاریٹ میں سینٹ پیٹرک ہائر سیکنڈری اسکول میں کیا گیا۔ اسکول کے ہاؤس کیپنگ عملے نے اس پروگرام کے دوران جانکاری، تعلیم اور مواصلات کا ایک جلسہ منعقد کیا۔ لوگوں کو کچرے کے ذرائع کو الگ الگ کرنے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے موثر طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔ اس موقعے پر ایک ہزار سے زیادہ طلبا موجود تھے، جنہوں نے کچرے کے ذرائع کو الگ الگ کرنے اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سوچھتا سے متعلق عہد بھی کیا۔ اس کے علاوہ، اسکول میں بلو بِن اور کمپوسٹ بن بھی تقسیم کیے گئے۔ سینٹ پیٹرک ہائر سیکنڈری اسکول کو ’’زیرو ویسٹ کیمپس‘‘ یعنی کچرے سے پاک عمارت قرار دیا گیا۔
سیم پیٹرک ہائر سیکنڈری اسکول میں اس تقریب کے بعد متورتنم ہائی اسکول میں بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور بعد میں اندرا گاندھی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اندرا نگر میں بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کی گئیں۔طلبا نے بیداری پروگراموں میں زبردست دلچسپی لی اور صفائی ستھرائی کے اور زیادہ بہتر طور طریقوں کو جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وہ یہ بات جاننے کے متجسس تھے کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں کس طرح ان طور طریقوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
صفائی ، ستھرائی کا پیغام سبھی طرف پھیلانا اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے، جس سے شعور میں بیداری آئے اور لوگ صفائی ستھرائی کے لیے عوامی مہم کو اور زیادہ کامیاب بنانے میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں۔ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ عام شہریوں خاص طور پر چھوٹے بچوں اور اسکول اور کالج طلبا میں اس سلسلے میں یہ احساس ذمہ داری پیدا کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کی عادت کو چھوٹی عمر میں ہی ان بچوں میں پیدا کیا جا سکے۔
**********
(ش ح۔ا س ۔ت ح )
U.No. 9984
(Release ID: 1960979)
Visitor Counter : 83