ریلوے کی وزارت
ریلوےکراسنگ کے چوکیدار والے پھاٹکوں کی آر او بی اور آر یو بی میں تبدیلی
Posted On:
02 AUG 2023 4:57PM by PIB Delhi
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ریلوے کے چوکیدار والے پھاٹکوں کو ختم کرنے کے لئے روڈ اووربرج (آر او بی) اورروڈ انڈربرج(آر یو بی)تعمیر کئےجارہے ہیں۔ انڈین ریلوے کی جانب سے تمام زونز میں یہ کام مسلسل کیا جارہا ہے۔لیول کراسنگ (ایل سی)کو ختم کرنے کے اس کام یہ ترجیح ریل گاڑیوں کو چلانے میں تحفظ، ریل گاڑیوں کے آنے جانے، سڑک پر چلنے والوں پر اثر اورعملی جامہ پہنانے کے امکان وغیرہ کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔سال 2014 سے 2023تک کے دوران مجموعی طورپر 1654آر او بیز اور 9213 آر یو بیز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور ان پر 30602کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
اس سلسلے میں 25جولائی 2023 تک ریلوے کے تمام زونز میں مجموعی 1863 آر او بیز اور 2490آر یو بیز کے لئے منظوری دی گئی ہے، جو منصوبہ بندی اور تعمیر کے مختلف مرحلوں میں ہے۔سال 24-2023 کے دوران اس معاملے میں 8000کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے جون 2023 تک 1549کروڑ روپے استعمال کئے جاچکے ہیں۔
ریل گاڑیاں چلانے کے کام میں تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے، موبلٹی میں اضافے کے لئے اور روڈ کراسنگ کے کاموں کو رفتار دینے کے لئے ریلوے نے 2مارچ 2023 کو نئی پالیسی جاری کی ہے۔
************
ش ح۔ اگ۔ن ع
(U: 9968)
(Release ID: 1960925)
Visitor Counter : 86