ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صنعت کو فروغ دینے کےلیے30جون 2023 تک 48 گتی شکتی ملٹی موڈل کارگو ٹرمنلز کی  شروعات کی گئی

Posted On: 02 AUG 2023 4:55PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرونک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کارگو ٹرمنلز کے قیام میں صنعت کی جانب سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ’گتی شکتی ملٹی موڈل کارگو ٹرمنل (جی سی ٹی)‘پالیسی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت غیر ریلوے ایجنسیوں کے ذریعے جی سی ٹی تیار کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 30 جون 2023 تک ملک بھر میں مجموعی طورپر 48جی سی ٹی شروع کئے گئے ہیں، جن میں جھارکھنڈ میں5جی سی ٹی (یعنی پتراتو، سندری، گوڈا، پاکور اور تھاپر نگر) شامل ہیں۔

جی سی ٹی پالیسی کے ضابطوں کے مطابق ٹرمنل قائم کرنے کے لئے نجی پارٹیاں/ ایجنسیاں/ کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ گتی شکتی کارگو ٹرمنل آپریٹروں سے توقع ہے کہ وہ اصولی منظوری حاصل ہونے کے بعد 24مہینے کے اندر تعمیر مکمل کرلیں گے۔

جی سی ٹی پالیسی انڈین ریلوے میں نجی شعبے کی شراکت داری میں اضافہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس طرح ا س سے روزگار کے براہ راست اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ان سے کتنے لوگوں کو روزگار ملے گا، اس کا تعین نہیں کیا جاسکتا ،کیونکہ روزگار پیدا کرنے میں اس طرح کے کاموں کا اثر کثیر جہتی ہوتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ اگ۔ن ع

(26.09.2023)

(U: 9967)

 


(Release ID: 1960900) Visitor Counter : 98
Read this release in: Telugu , English