عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ این سی جی جی مالی سال  24-2023  کے دوران  1750 غیر ملکی سول سرونٹ کو تربیت دے گی


ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام سے  پڑوسی دوست ممالک ، لاطینی امریکہ  اور افریقہ کے ممالک  فائدہ  اٹھا رہے   ہیں

Posted On: 02 AUG 2023 4:20PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی  کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  کہا ہے کہ  سال 24-2023  میں  1750  بین الاقوامی سول سرونٹ کی  تربیت کے لئے  45  بین الاقوامی  ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ امور خارجہ کی وزارت (ایم ای اے)  نے  بنگلہ دیش ، کمبوڈیا،  ماریشش، سری لنکا، میانما، گامبیا،  افریقی ملکوں کے لئے کثیر ملکی کورس ،  بھارت -  بحر الکاہل  کے جزیروں  کے درمیان تعاون  کے فورم  (ایف آئی  پی آئی سی) /  بحر ہند کے دائرہ کی  انجمن  (آئی او آر اے) ، اور لاطینی امریکی ممالک (ایل اے سی)  خطے  کے علاوہ  ایک ای- انڈین ٹیکنیکل اینڈ ایکنامکس کوآپریشن  (آئی ٹی ای سی)  کے ابھرتی ہوئی حکمرانی  کے طریقہ پر خصوصی پروگرام کے  لئے  1425 بین الاقوامی سول سرونٹ  کی ہنر مندی کے فروغ کے لئے  176026500  روپے کی رقم منظور کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اچھی حکمرانی کا قومی مرکز  (این سی جی جی) مختلف ملکوں کے  سول سرونٹس  کو تربیت دیتا ہے۔ مختلف ملکوں کے  سول سرونٹس کی تربیت کے لئے  اب تک  منظور کردہ  /  خرچ کردہ فنڈ کی تفصیل  مندر جہ ذیل ہے:

 

سال

منظور کردہ  / خرچ کردہ فنڈ ( روپے میں)

2014-15

Rs. 3,24,79,000/-

2015-16

Rs. 3,82,76,000/-

2016-17

Rs. 2,63,01,422/-

2017-18

Rs. 3,17,25,250/-

2018-19

Rs. 79,17,832/-

2019-20

Rs.4,64,37,450/-

2021-22

Rs. 1,66,75,200/-

2022-23

Rs.6,92,45,117/-

2023-24 (Till July 2023)

Rs. 6,13,67,500/-

دوسرے ملکوں کے سول سرونٹ کو دی گئی  تربیت کی  تفصیلات درج ذیل ہیں:

ملک  کا نام

 شرکاء  کی تعداد

بنگلہ دیش

2099

مالدیپ

818

میانما

97

گامبیا

49

دیگر افریقہ ممالک

(کینیا، تنزانیہ،  تنو شیا اور  سیشلز)

19

کمبوڈیا

30

این سی جی جی  کی  ایک شاخ اترا کھنڈ کے مسوری میں بھی کام کر رہی ہے۔ این سی جی جی  کی  ملک میں علاقائی  دفاتر / شاخیں قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-9973


(Release ID: 1960895)
Read this release in: English , Telugu