بجلی کی وزارت

ٹائم آف ڈے الیکٹرسٹی ٹیرف سسٹم کا نفاذ

Posted On: 02 AUG 2023 8:17PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 2 اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے  کہ بجلی کی وزارت نے مورخہ 14.06.2023 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی (صارفین کے حقوق) ترمیمی قواعد 2023 جاری کیا ہے جس میں ٹائم آف ڈے (ٹی او ڈی) ٹیرف کا اصول بھی مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ان قواعد کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  1. 10 کلو واٹ سے زیادہ مانگ والے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ٹی او ڈی ٹیرف یکم اپریل 2024 کے بعد کی تاریخ سے نافذ کیا جائے گا اور زرعی صارفین کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے، ٹی او ڈی ٹیرف یکم اپریل 2025 سے پہلے نافذ نہیں کیا جائے گا۔ .
  2. صارفین کے لیے ا سمارٹ میٹر کی تنصیب کے فوراً بعد ٹی او ڈی ٹیرف کو موثر بنایا جائے گا۔
  • III. دن کی مصروف ترین مدت کے دوران، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے ٹی او ڈی ٹیرف عام ٹیرف کے 1.20 گنا سے کم نہیں ہوگا اور دوسرے صارفین کے لیے یہ عام ٹیرف کے 1.10 گنا سے کم نہیں ہوگا۔
  1. ریاستی کمیشن کے ذریعہ دن کے شمسی اوقات کا ٹیرف اس زمرے کے صارفین کے لیے عام ٹیرف سے کم از کم بیس فیصد (20فیصد) کم ہوگا۔
  2. ٹی او ڈی ٹیرف عام ٹیرف کے انرجی چارج جزو پر لاگو ہوگا۔
  3. متعلقہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن یا اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سنٹر کی طرف سے مطلع کردہ مصروفیت کے اوقات کا دورانیہ شمسی اوقات سے زیادہ نہیں ہوگا اور شمسی اوقات کا دورانیہ ایک دن میں آٹھ گھنٹے ہوگا جیسا کہ ریاستی کمیشن نے وضاحت کی ہے۔
  4. وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ 20.04.2023 کو اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں کے لیے مسودہ قوانین کو  مشتہر کیا گیا تھا۔ موصولہ آراء/تجاویز کی جانچ پڑتال کی گئی اور انہیں مذکورہ قواعد میں مناسب طور پر شامل کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ ج ق۔ رض

U. No.9971



(Release ID: 1960882) Visitor Counter : 85


Read this release in: English