وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i) ‘ 6.99فیصد جی ایس2026’، (i i) ‘7.17فیصدجی ایس 2030‘، (i i i) ‘ 7.18فیصدجی ایس 2037’ اور(iv) ‘7.25فیصدجی ایس 2063’کی فروخت کے لئے نیلامی (اجراء نو)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2023 8:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے، یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (i) ‘‘ 6.99فیصد سرکاری تمسکات 2026’’ ،جس کی مطلع شدہ رقم 8000 کروڑ روپے (برائے نام) ہے، یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (ii) ‘‘ 7.17فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2030’’ 7000 کروڑ روپے (برائے نام)کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے، یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (iii) ‘‘ 7.18فیصد سرکاری تمسکات 2037’’ 12,000 کروڑ روپے (برائے نام) روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیےاور کثیرقیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (iv) ‘‘7.25فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2063’’ کی 12000 کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے فروخت (اجراء نو) کے لئے نیلامی کا اعلان کیا ہے ۔ قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے ایک سے زیادہ قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے حکومت ہند کے پاس، مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے خلاف، 2000 کروڑ روپے تک اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ ۔ نیلامی 29 ستمبر 2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں، 29 ستمبر 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن)ای کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور صبح 11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں، اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے 11:30 کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 29 ستمبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 03 اکتوبر 2023 (منگل) کو ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ 'سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا' کے رہنما خطوط کے مطابق "جب جاری کیا جاتا ہے" ٹریڈنگ کے لیے سیکورٹیز اہل ہوں گی، سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے ذریعے وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔ ۔

*****

U.No.9946

(ش ح - اع - ر ا)  


(ریلیز آئی ڈی: 1960738) وزیٹر کاؤنٹر : 154
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi