بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کی وزارت کی عوامی دائرہ کار کی اکائیوں نے نگرانی انتظامیہ میں بہترین طریقہ ہائے کار پر غور و خوض کیا

Posted On: 25 SEP 2023 7:16PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے ماتحت 12 سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں/ تنظیمیں نگرانی بیداری ہفتہ 2023 سے قبل آج 25 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ خصوصی سیشن میں ’اختراعی منظم اصلاحات سمیت نگرانی انتظامیہ میں بہترین طریقہ ہائے کار‘ کے موضوع پر ایک غورو خوض کے سیشن کے دوران نگرانی کے ساتھ ساتھ انتظامیہ میں کام کاج کے بہترین طریقوں پر غور و خوض کرنے کے مقصد سے جمع ہوئیں۔ اس سیشن میں 12 تنظیموں کے چیف نگرانی افسران / ڈپٹی چیف نگرانی افسران نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا اہتمام بھارت کی سرکردہ ہائیڈروپاور کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ذریعہ این ایچ پی سی کے چیف نگرانی افسر جناب سنتوش کمار کی رہنمائی میں کیا گیا۔ پروگرام میں شامل افراد نے مختلف طور طریقوں، خیالات اور اختراعی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد نگرانی انتظامیہ کو مضبوط بنانا ہے جس پر مرکزی نگرانی کمیشن کے ذریعہ زور دیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کو تمام شرکاء  کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی اور انہوں نے اس پروگرام کو باہم اثر پذیر اور ازحد مفید پایا۔

نگرانی بیداری ہفتہ 2023 ’’بدعنوانی کو نہ کہیں؛ ملک کے تئیں پابند عہد رہیں‘‘ کے موضوع کے ساتھ، 30 اکتوبر 2023 سے 5 نومبر 2023 تک منایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013UQK.jpg

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9943


(Release ID: 1960726) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi