عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہےکہ آج سروس میں شامل ہونے والے آئی اے ایس افسران کو، 2047 میں ہندوستان کے معمار ہونے کا اعزاز حاصل ہے


وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں حکومت کے زیادہ تر پروگرام، ٹیکنالوجی کی مہم ہیں جیسے کہ پی ایم گتی شکتی اور سومتوا اسکیمیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’اندیا@ 2047ویژن میں، مشن کرم یوگی کے تحت، سول سروسز کے لیے، اہلیت کا فریم ورک شامل ہے‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2021 بیچ کے نئے آئی اے ایس افسران سے خطاب کیا جو حکومت ہند میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر 2 ماہ کی مدت گزار رہے ہیں

Posted On: 25 SEP 2023 6:33PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج سروس میں شامل ہونے والے آئی اے ایس افسران کو 2047 میں ہندوستان کے معمار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AZD3.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں زیادہ تر پروگرام ٹیکنالوجی سے چلنے والے ہیں جیسے کہ پی ایم گتی شکتی اور سومتوا اسکیمیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شہری مرکز بنانے اور اچھی حکمرانی حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سرکاری ملازمین، مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے استعمال میں ماہر ہوں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زور دیا ہے کہ ہم ان صورت حال میں کام کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، جس نے ہمیں طویل عرصے سے روک رکھا تھا۔ آج یہ ترقی کی طرف ایک ہمہ جہت، ہمہ رخی، ہمہ شمولیاتی اور ہمہ گیر شرکت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K7S6.jpg

ڈی او پی ٹی وزیر نے کہاکہ 'مستقبل کے لیے تیار ہندوستان' کے لیے انڈیا @ 2047 کے وژن میں، مشن کرم یوگی کے تحت، سول سروسز کے لیے اہلیت کا فریم ورک شامل ہے، جس میں سرکاری ملازمین کو مزید تعمیری، قابل، توانائی بخش، اختراعی، پیشہ ورانہ، ترقی پسند، شفاف اور ٹیکنالوجی کےاعتبار سے فعال بنا کر مستقبل کے لیے تیار کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مرکزی وزارتوں/محکموں کے ساتھ اسسٹنٹ سکریٹریز کے لازمی عہدہ کی پہل، ایک نیا تجربہ ہے جسے 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد، ایل بی ایس این اے اے، مسوری میں مرحلہ II کی تربیت کی تکمیل کے بعد، اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں حکومت ہند کے کام کاج کے بارے میں نوجوان آئی اے ایس افسران کو روشناس کرانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MA0Z.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ اسسٹنٹ سکریٹریز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مختلف وزارتوں/محکموں میں مختلف فلیگ شپ پروگراموں میں بہتری کے لیے اپنی رائے دیں گے۔ اس سے نہ صرف انہیں اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے، بلکہ وزیر اعظم کے سامنے پریزنٹیشن دینے کا بھی موقع ملتا ہے، جو ایک ایسا موقع ہے جو شاید ان کے سینئر بیچوں کے ہاتھ سے نکل گیا ہو۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی، نوجوان آئی اے ایس افسران کو ان کے کیریئر کے آغاز میں ہی مرکزی حکومت کے ساتھ منسلک کرنے کو کامیابی کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔ اس جستجو سے انہیں قومی تناظر اور قومی پالیسیوں میں تنوع کی تعریف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ انہیں حکومت ہند کی پالیسیوں اور پروگراموں کے وسیع تناظر کے بارے میں بھی حساس بناتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041Z5N.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا کہ 182 افسران کے اس بیچ میں 61 خواتین اور 121 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے اکثریت، - 122 انجینئرنگ پس منظر کے ساتھ، اس کے بعد 20 آرٹس اسٹریم کے ساتھ، 13 پیور سائنسز اور 9 میڈیکل بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہیں۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنو کریٹس اور متنوع تعلیمی قابلیت رکھنے والے افسران صحت، زراعت، صفائی، تعلیم، ہنر اور نقل و حرکت جیسے شعبوں میں حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے ساتھ انصاف کرنے میں کامیاب ہوں گے، جو کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔

*****

U.No.9940

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1960679) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi