وزارت دفاع

جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اولین ٹریننگ اسکواڈرن کی طویل رینج تربیتی تعیناتی

Posted On: 25 SEP 2023 6:24PM by PIB Delhi

اولین ٹریننگ اسکواڈرن (آئی ٹی ایس) کے بحری جہاز – آئی این ایس تیر، آئی این ایس سُجاتا، سیل ٹریننگ شپ سُدرشنی اور سی جی ایس سارتھی فی الحال جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ایک طویل رینج تربیتی تعیناتی پر ہیں۔ یہ تعیناتی 105ویں مربوط آفیسر ٹریننگ کورس کی جاری بحری تربیت کا حصہ ہے۔ تعیناتی کے دوران بحری جہاز تھائی لینڈ، ملیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور ویتنام جائیں گے۔ دورے کے دوران میزبان بحری افواج  کے ساتھ مختلف تربیتی سرگرمیاں، پیشہ وارانہ بات چیت  اور مشترکہ بحری شراکت داری مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

فی الحال،  دوست ممالک- بنگلہ دیش، مالدیپ، ماریشس اور ویت نام سے تربیت یافتہ افراد کو تعیناتی کے لیے اولین ٹریننگ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی بری فوج، بھارتی فضائیہ، اور این سی سی کیڈیٹس کے اہلکاران بھی مشترکہ اور باہمی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔  اس دورے کا مقصد بحری سلامتی کے تئیں بھارت کے عزم کو مضبوط کرنا اور خطے میں خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)LongRangeTrainingDeploymentofFirstTrainingSquadrontoSouthEastAsiaO9S8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)LongRangeTrainingDeploymentofFirstTrainingSquadrontoSouthEastAsiaNU1H.jpeg

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9939



(Release ID: 1960668) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi