سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی کی حمایت کریں، انھوں نے اسے سب کے لئے سودمند قرار دیا

Posted On: 25 SEP 2023 5:41PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور رشاہروں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے تمام متعلقین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر وہیکل اسکریپنگ پالیسی کی حمایت کریں۔ آج نئی دہلی میں متعلقہ افراد کی مشاورتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تمام لوگوں کے لئے فائدے کا سودا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت نے وہیکل کی لگاتار مانگ کے ضمن میں متعدد اقدامات کئ ے ہیں جن میں شاہراہوں کے عالمی معیار کے نیٹ ورک کی تعمیر ، نسبوں کی بجلی کاری اور گاڑیوں کی لازمی فٹنس جانچ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

جناب گڈکری نے زور دے کہر کہا کہ اس پالیسی سے کیونکہ آٹو انڈسٹری کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا لہذا انھیں آگے آکر تین اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی حمایت دینی چاہئے جن میں آٹومیٹڈ ٹسٹنگ اسٹیشن (اے ٹی ایس) کا قیام اور رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ فیسلٹی (آر وی ایس ایف) اور اپنے ڈیلر نیٹ ورک کے ذریعہ شہریوں کو اس پالیسی کے فائدوں سے آگاہ کرانا جیسے اقدامات شامل ہیں۔

سکریٹری جناب انوراگ جین نے آٹوصنعت پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں اسکریپ مراکز خود کار جانچ اسٹیشن قائم کریں۔ اس بات پر خاص زور دیا گیا کہ وہیکل اسکریپنگ پالیسی سے گاڑیوں کی فروخت میں ملک گیر سطح پر آٹھ فی صد اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس سے ملک کی جی ڈی پی میں صفر اعشاریہ پانچ فی صد اضافہ ہوگا۔

فریقوں کی مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کا مقصد گاڑیوں کی صنعت کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اس پالیسی پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے رجسٹرڈ گاڑیوں کی اسکریپنگ کے مراکز اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ لگائیں اور خود کار جانچ اسٹیشن کے قیام کے لئے کام کریں نیز شہریوں کو اس پالیسی کی جانکاری دیں۔ اس کے لئے وہ آر وی ایس ایف میں گاڑیوں کی اسکریپنگ کے لئے ڈسکاؤنٹ میں اضافہ کریں ۔

ایڈیشنل سکریٹری جناب محمود احمد نے اکابرین اور صنعتی شرکا کا خیر مقدم کیا اور وی ۔ وی ایم پی کے فائدوں کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد وی۔ وی ایم پی کی صورتحال پر صنعت ک جانب سے درکار حمایت اور تعاون پر ڈائرکٹر جناب پریش گوئل نے پریزنٹیشن دیا۔

ایس آئی اے ایم نے اس پالیسی کے ذریعہ شہریوں کے لئے ترغیبات پر روشنی ڈالی اور گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت کے لوگوں کی جناب سے اچھی جانکاری اور آرا حاصل ہوئیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے رضاکارانہ وہیکل فلیٹ موڈرنائزیشن پروگرام (وہیکل اسکریپنگ پالیسی) 2021 میں شروع کی تھی۔ اس کا مقصد پرانی، غیر محفوظ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنا اور ان کی جگہ نئی ، زیادہ محفوظ اور ایندھن کے اعتبار سے سازگار گاڑیاں لانا ہے۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:9933



(Release ID: 1960644) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil