وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس آف اسٹاف كا مشترکہ نظریہ جائزہ کانفرنس - 2023

Posted On: 25 SEP 2023 5:22PM by PIB Delhi

اولین ’’مشترکہ نظریہ جائزہ کانفرنس - 2023‘‘ (جے آر ڈی سی-2023) 22 ستمبر 2023 کو مانیک شا سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ڈاکٹرائن آرگنائزیشن اینڈ ٹریننگ) ایئر مارشل جیتندر مشرا نے کی۔

اپنی نوعیت كی اس اولین تاریخی كانفرنس کا مقصد ہیڈ کوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ كیو  آئی ڈی ایس) اور تینوں سروسیز کے درمیان نظریے کی تشکیل میں خلا كو پُر كرتے ہوئے مفاہمت کو ہم آہنگ کرنا اور  مشترکہ اصولوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس سے نظریاتی مسائل پر بہترین طریقوں اور جاری اقدامات کو بانٹنے میں بھی مدد ملی ہے۔

یہ کانفرنس دو نشستوں پر محیط تھی۔ اس میں مشترکہ نظریے کی تشکیل کے عمل پر غور و خوض کیا گیا اور سائبر اسپیس، ایمفیبیئس اور اسپیس جیسے متنوع موضوعات پر جاری اور مستقبل کے مشترکہ اور سروس کے نظریے کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کامیاب رہی اور اس نے اپنا طے شدہ مقصد حاصل کر لیا۔

کانفرنس میں ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس اور تینوں سروسیز کے نظریاتی ترقیاتی ایجنسیوں کے موضوعاتی ماہرین کے علاوہ معروف صاءب الراءے اداروں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

******

 

 

 

U.No:9931

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1960623) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi