وزارت دفاع
ماؤنٹ تھیلو تک این سی سی لڑکے اور لڑکیوں کی کوہ پیما مہم 2023 کی تقریب کا وائس چیف آف آرمی اسٹاف نے خیر مقدم کیا
Posted On:
25 SEP 2023 4:52PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار، وائس چیف آف آرمی اسٹاف (وی سی او اے ایس) نے 25 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ماؤنٹ تھیلو تک(6002ایم) این سی سی لڑکے اور لڑکیوں کی کوہ پیما مہم -2023 کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وی سی او اے ایس نے مہم کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، جس نے ملک بھر کے تمام کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے انہیں کئی ایسی سرگرمیاں کرنے کے لیے مزید پراعتماد بنایا جو کیڈٹس میں قیادت اور دوستی کی خصوصیات کو پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے اس مہم کو کامیابی سے انجام دینے والے افسران/این سی سی کیڈٹس کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔ مختلف این سی سی ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے 05 افسران (بشمول میڈیکل آفیسر)، 17 این سی سی انسٹرکٹرز اور 24 این سی سی کیڈٹس (12 لڑکے اور 12 لڑکیاں) پر مشتمل ٹیم نے این آئی ایم، اترکاشی میں 10 دن کی سخت ابتدائی تربیت حاصل کی۔ یہ ٹیم 08 ستمبر 2023 کو بھوجباسہ پہنچی، جو اس مہم کا بیس کیمپ تھا۔ ٹیم لیڈر کرنل امیت بشٹ ایس ایم کی قیادت میں پہلی ٹیم نے 16 ستمبر 2023 کو ماؤنٹ تھیلو کو کامیابی سے سر کیا اور دوسری ٹیم نے ڈپٹی ٹیم لیڈر میجر سومیا شکلا کی قیادت میں 17 ستمبر 2023 کو چوٹی کو سر کیا۔
مہم کی ٹیم اتراکھنڈ کے ہمالیہ کے گڑھوال علاقے میں واقع ماؤنٹ تھیلو کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرنے کے بعد 19 ستمبر 2023 کو بھوجباسا بیس کیمپ واپس آئی۔
مہم کی ٹیم کو 21 اگست2023 کو لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، ڈی جی این سی سی نے روانہ کیا تھا۔
*************
ش ح۔ا ک۔ ر ب
U-9926
(Release ID: 1960567)
Visitor Counter : 93