وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ نے  ‘خمری مو سکم ’ کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 25 SEP 2023 3:10PM by PIB Delhi

دور دراز کے علاقوں کی ترقی کے تئیں قومی قیادت کے وژن کے سلسلے میں بھارتی بحریہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ رابطے کو مستحکم کرنے کے لیے رسائی کا ایک کثیر جہتی پروگرام شروع کیا ہے۔ مہاراشٹر کے لونا والا میں آئی این ایس شیواجی سے سکم تک ایک موٹرکار مہم ‘خمیر مو سکم’ (ہیلو سکم) کا  24 ستمبر سے 15 اکتوبر 2023 تک اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ کار ریلی 6ہزار 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے بہت سی ریاستوں سے گزرے گی۔خاتون افسران اور این ڈبلیو ڈبلیو اے ارکان سمیت بحریہ کے عملے پر مشتمل ٹیم، ناری شکتی کو بھی نمایاں کرے گی۔کار ریلی کا مقصد سکم کے نوجوانوں کے، دفاعی خدمات میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور خطے میں بحریہ سے متعلق  بیداری پیدا کرنا ہے اور قوم کی تعمیر کو تقویت دینا ہے۔

اس کار ریلی کو کوموڈور موہت گوئل، این ایم، کمانڈنگ افسر، آئی این ایس شیواجی سے 24ستمبر 2023 کو ، لونا والاسے جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس ریلی کا انعقاد تین مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ ریلی ماؤ، جھانسی، لکھنؤ، وارانسی اور باگ ڈوگرا سے ہوکر گزرے گی۔دوسرے مرحلے میں یہ ریلی سکم کے اندرونی علاقوں سے گزرے گی۔ اس کا سفر گینگ ٹوک سے شروع ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں یہ ریلی کولکاتہ، بھونیشور، وشاکھا پٹنم، حیدرآباد اور پونے جائے گی۔کار ریلی کے دوران اس کے شرکاء مختلف اسکولوں کے طلبہ ، آزمودہ کار شخصیتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور رسائی پروگراموں کا انعقاد کریں گے نیز بیداری سے متعلق مہم چلائیں گے۔ یہ مہم 22 روزہ ہوگی۔ یہ مہم میسرز ماروتی سوزکی انڈیا لمیٹڈ اور انڈین آئل کارپوریشن ( اینڈھن کے شراکت دار) لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20230924_123740(1)JS5Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20230924_122549(2)0HRZ.jpg

******

ش ح ۔ ا س ج ا

U. No.9917


(Release ID: 1960459) Visitor Counter : 104