سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے )-سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے محکمہ اورآل ورلڈ گایئتری پریوارکے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے

Posted On: 22 SEP 2023 6:34PM by PIB Delhi

نشیلی ادویہ کےاستعمال سے جڑی نشہ کے لت ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے پرمنفی اثرڈالنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ کسی بھی ادویہ پرانحصار نہ صرف انسان کی صحت کومتاثرکرتی ہے بلکہ ان کے خاندان اورپورے سماج کو بھی متاثرکرتی ہے ۔مختلف سائیکو -ایکٹو ادویہ کے مستقل  استعمال سے انسان ان پر منحصرہوجاتاہے ۔

قومی ادویہ پرمنحصرعلاج مرکز (این ڈی ڈی ٹی سی)ایمس نئی دہلی کے توسط سے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعہ ہندوستان میں نشیلی ادویہ کے استعمال کی حداوررویہ پرپہلے وسیع قومی سروے کی رپورٹ کے مطابق شراب ہندوستانیوں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی سب سے عام سائیکو-ایکٹوادویہ ہے ۔ اس کے بعد کینبس اور اوپیواڈس ہیں ۔

نشیلی دواؤں کی مانگ کے خطرے کو روکنے کے لئے حکومت ہند کی سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت ، نشیلی دواؤں مانگ میں کمی کے لئے  قومی ایکشن پلان نافذ کررہی ہے جو ایک وسیع اسکیم ہے ۔ جس کے تحت ریاستی سرکاروں /مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کو تدبیری تعلیم  اوربیداری  پیداکرنے ، صلاحیت سازی ، ہنرمندی ، کاروباری تربیت اور پہلے کے نشیلی  ادویہ کے عادی لوگوں کی روزی روٹی میں مدد کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

2020سے وزارت اعلیٰ تعلیمی اداروں ، یونیورسٹی کیمپسوں ، اسکولوں اور کمیونٹی تک رسائی بناکراورمہم میں  کمیونٹی شراکت داری اور ملکیت حاصل کرکے نوجوانوں پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے نشیلی ادویہ کے استعمال برے اثرات کے بارے میں بیداری پیداکررہی ہے ۔ اسی مقصد سے ملک کے تمام اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے ) کو لاگوکیاجارہاہے ۔

اس لت سے نجات پانے کے لئے این ایم بی اے اہم رول اداکررہاہے ۔ اب تک نشہ مکت بھارت ابھیان زمینی سطح پر منعقد کی گئی مختلف سرگرمیوں کے توسط سے 11کروڑسے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرچکاہے ۔ نشانزد اضلاع میں مہم کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لئے 8ہزار ماسٹررضاکاروں کا انتخاب کرکے انھیں تربیت دی گئی ہے ۔ 3.36کروڑسے زیادہ نوجوانوں نےمہم کی سرگرمیوں میں سرگرم طورسے حصہ لیااور نشیلی ادویہ کے استعمال کے خلاف پیغام کو پھیلایاہے ۔ آنگن واڑی اور آشا کارکنان ، اے این ایم ، مہیلامنڈل اور خواتین ایس ایچ جی کے توسط سے وسیع ترکمیونٹی تک رسائی میں 2.24کروڑسے زیادہ خواتین کا بھی تعاون اہم رہاہے ۔

فیس بک ، ٹوئیٹر(اب ایکس )اور انسٹاگرام پرہینڈل بناکر اوران پر روزانہ اپ ڈیٹ ساجھا کرکے ابھیان کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لئے ٹکنالوجی  اور سوشل میڈیا کا موثرطریقے سے استعمال کیاگیا ۔ اضلاع اورماسٹررضاکاروں کے ذریعہ حقیقی وقت پرزمین پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈاٹا کو کیپچرکرنے کے لئے ایک اینڈرائیڈپرمبنی موبائیل ایپلیکیشن تیارکیاگیاہے ۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹورپرموجود ہے ۔ عوام کی رسائی میں آسانی کے لئے تمام نشہ سے پاک سہولتوں کو جی او-ٹیگ  کیاگیاہے ۔

این ایم بی اے کے تحت ایک خصوصی پہل ایک ایسی کوشش ہے جس میں مختلف سرگرمیوں کو چلانے اوران کے بینرتلے این ایم بی اے کے پیغام کو  پھیلانے کے لئے مذہبی /روحانی تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ۔اس سمت میں اقدامات کرتے ہوئے سماجی اورتفویض اختیارات کے محکمے نے نوجوانوں ، خواتین ، طلباء اورکمیونٹی کے درمیان این ایم بی اے کا پیغام پھیلانے کے لئے آل ورلڈگایئتری پریوارکے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے ۔ مفاہمتی عرضداشت پردستخط کی تقریب 22ستمبر 2023کو صبح 9بجے ڈاکٹرامبیڈکرانٹرنیشنل سینٹر ، 15جن پتھ ، نئی دہلی میں سماجی انضاف اورتفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹروریندرکمار ،ڈاکٹرچنمئے پانڈیہ ، آل ورلڈ گایئتری پریوار ، محکمے کے سینئر افسران اور آل ورلد گایئتری پریواور کے 500سے زیادہ ممبروں کی موجودگی میں کئے گئے ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر نے ملک میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے توسط سے کی گئی کوششوں کے بارے میں گفتگوکی جس نے اس ابھیان کو ایک عوامی تحریک بنانے میں مدد کی ہے ۔وزیراموصوف نے حاضرین کو نشیلی ادویہ کے غلط استعمال کے خلاف قومی عہد ، رکشامنتری کی موجودگی میں انٹرایکشن جیسے خصوصی انعقاد کے بارے میں جانکاری دی ۔ جونشیلی ادویہ کے خلاف ابھیان میں اسٹیک ہولڈرس کو شامل کرنے کےلئے مستقل طورسے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اس ابھیان میں روحانی مراکز کی شراکت داری اہمیت پرزوردیتے ہوئے وزیرموصوف نے یقین ظاہرکیاکی گایئتری پریوارکے ساتھ یہ تعاون لوگوں کی زندگی کو روشن کرنے اورانھیں نشہ کی راہ پرجانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایک ذہنی ، جذباتی  اورجسمانی طورسے مضبوط معاشرے کی تعمیرکرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

آل ورلڈ گایئتری پریوار کے ڈاکٹرچنمئے پانڈیہ نے نشہ کے خلاف اتنابڑا ابھیان شروع کرنے کے لئے سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کو مبارکباد دی ۔ اس شعبے میں کام کرنے اپنے تجربات کے توسط سے انھوں نے ایک موافق خاندانی اورسماجی ماحول کی اہمیت پرزوردیاجو نشیلی ادویہ کے استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ اس پر قابوپانے میں بھی مدد کرے گا۔ ڈاکٹرپانڈیہ نے آل ورلڈگایئتری پریوارسے جڑے 5ہزارمراکز اور16کروڑسے زیادہ لوگوں کے توسط سے نشہ مکت بھارت ابھیان میں شراکت داری اورنشہ مکت بھارت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس مفاہمتی عرضداشت پردستخط کے ساتھ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کا محکمہ یہ محسوس کرتاہے کہ این ایم بی اے کے نفاذ سے ہندوستان کو نشیلی ادویہ کے تئیں  حساس بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں بڑھاواملے گا ۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات محکمے کے سکریٹری جناب سوربھ گرگ نے پروگرام میں حصہ اورخطاب کیا۔

**********

(ش ح۔  ج ق۔ع آ)

U-9904


(Release ID: 1960351) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Telugu