سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آج اشاروں  کی زبان کا عالمی دن منایا گیا


وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے نوجوان دیویانگ جنو کے لیے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے سلسلے میں حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا

بھارتی زبانوں میں مالیاتی اصطلاحات کے 260 اشاروں ؛ 10000 آئی ایس ایل لغت کی اصطلاحات اور سماعت سے محروم برادری کے لیے ویڈیو ریلے سروس کا واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعہ آج آغاز کیا گیا

Posted On: 23 SEP 2023 6:50PM by PIB Delhi

’’ایک ایسی دنیا جہاں سماعت سے محروم افراد ہر جگہ کہیں بھی اشاروں میں بات کر سکتے ہیں!‘‘ کے موضوع پر ، آج نئی دہلی کے جن پتھ میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر  کے بھیم ہال میں سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزارت کے ماتحت محکمے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی (دیویانگ جن) کے تحت انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) کے ذریعہ اشاروں کی زبان کا قومی دن منایا گیا۔

جب سے اقوام متحدہ نے  23 ستمبر کو اشاروں کی زبانوں کا عالمی دن قرار دیا ہے، آئی ایس ایل آر ٹی سی ہر سال 23 ستمبر کو یہ دن مناتا ہے۔ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی ہمارے معاشرے کے تمام تر طبقات کے درمیان بھارتی اشاروں کی زبان کے بارے میں مثبت بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اشاروں کی زبان کے اس دن کے موقع پر مزید شہریوں، متعلقہ فریقوں، خدمات فراہم کار ایجنسیوں، سماعت سے محروم افراد کے اسکولوں، غیر سرکاری تنظیموں، سماجی کارکنان، سماعت سے محروم قائدین، ماہرین تعلیم، محققین، وغیرہ کو ایک اسٹیج پر لے کر آئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00161OI.jpg

اس موقع پر سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے بطور مہمان مخصوصی اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے بطور مہمان ذی وقار اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش یادو ، اورڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائرکٹر جناب مرتینجے جھا، اور نیشنل ایسو سی ایشن آف ڈیف، آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف، آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف ویمن کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

سماجی انصاف اور اختیارکاری کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے کہا کہ آئی ایس ایل میں ’من کی بات‘ کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے نوجوان دیویانگ جنو کے لیے روزگار بہم رسانی کے سلسلے میں حکومت کے ذریعہ کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DBC5.jpg

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے دیویانگ جنو کی شمولیت کے لیے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ کی گئی پہل قدمی کے بارے میں بتایا، اور کہا کہ محکمہ سماعت سے محروم طلبا کو اشاروں کی زبانوں  میں علمی ویڈیوز تک رسائی دلانے کے مقصد سے انہیں ٹیب لیٹس فراہم کرانے کے لیے منصوبہ وضع کر رہا ہے۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب یادو نے تمام معززین اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایل آرٹی سی ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے پہل قدمی انجام دے گا جہاں سماعت سے محروم افراد سن کر بآسانی بات چیت کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں آئی ایس ایل آر ٹی سی درجہ VII اور اس سے آگے کے درجات کے لیے این سی ای آرٹی کی نصابی کتابوں کے ترجمے پر کام کر رہا ہے۔

آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف کے صدر جناب سنیل سہسر بدھے نے گذشتہ 8 برسوں کے دوران آئی ایس ایل آر ٹی سی کی غیر معمولی نمو کی ستائش کی۔

آل انڈیا فیڈریشن آف دی ڈیف ویمن کی صدر محترمہ اُما کپور نے کہا کہ تمام والدین کو آن لائن سیلف لرننگ آئی ایس ایل کورس پڑھنا چاہئے تاکہ وہ سماعت سے محروم اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کر سکیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیف کے صدر جناب اے ایس نرائن نے کہا کہ اشاروں کی زبان کے دن کے اہم موقع پر، حکومت انڈیا گیٹ جیسے مرکزی مقامات کو نیلی روشنی سے منور کرکے یہ دن منا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LKK3.jpg

پروگرام کے دوران مندرجہ ذریل پروگراموں اور چیزوں کا آغاز کیا گیا۔

  1. بھارتی اشارے کی زبان میں بنیادی مواصلات کی مہارتوں کے لیے ایک آن لائن سیلف لرننگ کورس کا آغاز کیا گیا۔اس کورس کا بنیادی مقصد بھارتی اشاروں کی زبان میں بات چیت کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ کورس سماعت سے محروم بچوں کے والدین، بہن بھائیوں، ماہرین تعلیم، اور بھارتی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کا بنیادی علم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ کورس 10 ماڈیولز پر مشتمل ہے، جس میں 30 ضروری موضوعات شامل ہیں، جو بنیادی آئی ایس ایل مواصلات کی جامع گرفت کو یقینی بناتے ہیں۔
  2. بھارتی اشاروں کی زبان میں مالیاتی اصطلاحات کے 260 اشارے لانچ کیے گئے  جنہیں آئی ایس ایل آر ٹی سی، سوسائٹی جنرل اور وی۔شیش کے ذریعہ تیار کیا گیا۔ مالیاتی اصطلاحات کے نشان کو مالیاتی اور بینکنگ کے شعبے میں کام کرنے والے سماعت سے محروم اور سننے والے لوگوں کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے ملازمت کے متلاشی سماعت سے محروم نوجوانوں کے لیے روزگار کے امکانات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
  3. 10000 آئی ایس ایل لغت کی اصطلاحات ویب سائٹ پر لانچ کی گئیں۔
  4. سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی اسکولوں میں آئی ایس ایل کورس لانچ کیا گیا۔
  5. سماعت سے محروم برادری کے لیے واٹس ایپ ویڈیو کال کے توسط سے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز کیا گیا۔ ویڈیو ریلے سروس ایک ویڈیو ٹیلی مواصلات خدمت ہے جو سماعت سے محروم افراد کو ایک ’ریموٹ سائن لینگویج انٹرپریٹر ‘ کے ذریعہ سننے والے افراد سے بات چیت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9868


(Release ID: 1959980) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi