اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لے گی


ای آفس پر 2023 میں 99.78 فیصد فائلیں کھولی گئیں؛ خصوصی مہم 2.0 کے دوران 8 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی

Posted On: 22 SEP 2023 9:23PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک منعقد کی جانے والی خصوصی مہم 3.0 کے لیے سرگرمی سے تیاری کر رہی ہے، اس مہم کی تیاری کے مرحلے کے ساتھ جو 15 ستمبر 2023 کو شروع ہوئی تھی۔ ایم او ایم اے، صفائی کو فروغ دینے، التوا کو کم کرنے، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے، ریکارڈ کے انتظام میں افسران کو تربیت دینے، طبعی ریکارڈوں کو ڈیجیٹل کرنے کے عزم کے تسلسل میں، 2021 سے خصوصی مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ یہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور شہریوں کی زندگی میں آسانی کو فروغ دینے کے مقصد سے زیر التوا معاملات کو کم کرنے اور صفائی کو فروغ دینے میں مسلسل مصروف ہے۔ وزارت کے علاوہ وزارت کے ماتحت آنے والے خود مختار اداروں اور پی ایس یو نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران 8 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران، 500 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور ردی کو ٹھکانے لگانے سے 3,15,000 روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس کے علاو، دسمبر 2022 سے اگست 2023 تک 2093 میں سے 1860 عوامی شکایات اور 387 میں سے 385 عوامی شکایات کی اپیلیں بھی نمٹائی گئیں۔ طبعی فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور 99.78 فیصد فائلیں 2023 میں ای-آفس پر کھولی گئی ہیں۔

اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے، اقلیتی امور کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کر رہی ہے جو 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوگی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9849


(Release ID: 1959819) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu