وزارت خزانہ

مالی شمولیت اور پیداواری فوائد کے قابل بنانے والے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر بین الاقوامی سیمینار كا نئی دہلی میں اہتمام


سیمینار میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے میدان میں ہندوستان کی قیادت اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا مظاہرہ

Posted On: 22 SEP 2023 8:23PM by PIB Delhi

حكومتِ ہند كی وزارت خزانہ كے اقتصادی امور کے محکمے نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایشیا اور پیسیفک ڈیپارٹمنٹ (اے پی ڈی) کے تعاون سے اور آءی ایم ایف ساوتھ ایشیا ریجنل ٹریننگ اینڈ ٹیكنیكل ایسِسٹینس سنٹر (سرٹیك) کے تعاون سے  آج نئی دہلی میں مالیاتی شمولیت اور پیداواری فوائد کے لیے قابل بنانے والے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) پر بین الاقوامی سیمینار كی میزبانی كی۔ ہائبرڈ ایونٹ سے سکریٹری (اقتصادی امور)، وزارت خزانہ، حکومت ہند،  چیف اکنامک ایڈوائزر، حکومت ہند نے خطابات كئے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سینئر ماہرین ذاتی طور پر شامل ہو رہے ہیں اور ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے 100 سے زائد ممالک کے نمائندے روایتی طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ اس سیمینار نے ساتھیوں كی تعلیم کو فروغ دینے، عالمی بہترین طریقوں کا اشتراك كرنے اور مالی شمولیت اور پیداواری صلاحیت کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے انڈیا اسٹیک کو عالمی معیار کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے طور پر تیار کرنے میں ہندوستان کے شاندار سفر کا ایک جامع جائزہ پیش کیا جس نے نہ صرف ہندوستان میں ڈیجیٹل منظر نامے کو تبدیل کیا ہے بلکہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے طاقتور اسباق بھی پیش کرتا ہے۔

آئی ایم ایف کے پیپر میں "فوائد کو جمع کرنا: ہندوستان کے ڈیجیٹل سفر سے سبق"خاص طور پر عالمی وبا كوویڈ-19 کے دوران 87 فیصد سے زیادہ غریب گھرانوں تک مؤثر طریقے سے پہنچنے اور ڈیجیٹل ذرائع سے ضروری خدمات فراہم کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہندوستان کے براہ راست فائدہ کی منتقلی کے طریقہ کار کی تعریف کی گءی۔

 عالمی بینک نے سیمینار میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے مالیاتی شمولیت اور پیداواری صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے جی 20 پالیسی کی سفارشات پیش کیں۔ ان سفارشات کی حال ہی میں نئی دہلی میں جی 20 لیڈروں کی سربراہی کانفرنس میں توثیق کی گئی۔ یہ سفارشات ممالک کے لیے قابل عمل بصیرت اور حسب ضرورت حکمت عملی فراہم کرتی ہیں تاکہ مالی شمولیت کے حصول اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ڈی پی آءیز کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

سکریٹری (اقتصادی امور) نے ہندوستان کے ڈیجیٹل سفر كی بصیرت کا اشتراک کیا اور ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کی تكمیل میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے اہم کردار پر زور دیا جو آسان، توسیع پذیر، اور پائیدار حل کے طور پر منقسم ہے، جس میں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ڈیجیٹل دور میں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے مؤثر طریقے سے آخری میل تک رساءی ہے۔ چیف اکنامک ایڈوائزر نے نالج شیئرنگ، کیپیسٹی بلڈنگ اور ڈی پی آئیز کے کراس بارڈر لنکیج کے ذریعے ڈی پی آئی کو ترقی دینے کے آگے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

سیمینار میں صنعت کے ماہرین، مسٹر نتن کامتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیرودھا اور ڈاکٹر پرمود ورما، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، ایک سٹیپ فاؤنڈیشن کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔ ان کی بصیرت ڈی پی آءیز کو اپنانے کے ذریعے جدت، مسابقت اور مالی شمولیت کے راستے پر روشنی ڈالتی ہے۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر بین الاقوامی سیمینار سے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے میدان میں ہندوستان کی قیادت اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے اس کے عزم کا اظہار ہوا۔ اس تقریب سے بین الاقوامی تعاون اور علم کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا اور پائیدار ترقی کے لیے ڈی پی آئیز کو استعمال کرنے کے عالمی ایجنڈے کو فروغ ملا۔

******

 

U.No:9847

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1959800) Visitor Counter : 105


Read this release in: Hindi , English , Telugu