بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان کا پہلا لائٹ ہاؤس فیسٹِول کل سے گوا میں شروع ہوگا
جناب سربانند سونووال اور گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت فورٹ اگواڈا لائٹ ہاؤس میں تاریخی فیسٹِول کا افتتاح کریں گے
Posted On:
22 SEP 2023 6:09PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کل گوا کے پنجیم میں واقع فورٹ اگواڈا لائٹ ہاؤس سے ہندوستان کے پہلے لائٹ ہاؤس فیسٹِول کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ ان تاریخی مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور پر تبدیل کرنے کی کوشش میں 23 ستمبر سے شروع ہو کر 25 ستمبر کو ختم ہونے والا تین روزہ میلہ ملک کے تمام لائٹ ہاؤسز میں منایا جائے گا۔ افتتاحی اجلاس میں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک کے علاوہ گوا کے وزیر سیاحت جناب روہن کھاونٹے بھی شرکت کریں گے۔
جناب سونووال نے اس سے قبل 75 تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے ’لائٹ ہاؤس ہیریٹج ٹورازم‘ مہم شروع کی تھی۔ تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر کام کرنے کے لیے مناسب سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹِول بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کی اس مہم کا منطقی نتیجہ ہے جس کا مقصد ہندوستان بھر میں 75 تاریخی لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ ہندوستان کے مخصوص لائٹ ہاؤسز کو دلکش سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دور اندیشانہ اقدام کے مطابق ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شاندار ڈھانچوں کی بھرپور ثقافت، اہمیت اور رغبت کو ظاہر کرنا ہے جس کے ذریعے وہ سیاحت کے امکانات کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور مقامی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں، ٹیم میں شامل ہر ایک کے لیے بڑی خوشی کا لمحہ ہے، کیونکہ ہم کل سے ملک بھر میں اس تاریخی لائٹ ہاؤس فیسٹِول کا آغاز کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہم قوم کی تعمیر کے مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔ لائٹ ہاؤسز، جنہیں طویل عرصے سے نیوی گیشن ٹول کے طور پر ان کے کردار سے باہر کسی بھی ممکنہ قدر کی تخلیق سے نظر انداز کیا گیا تھا، کی شناخت وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ایک سیاحتی نقطہ نظر کے طور پر کرنے کے لیے کی تھی اور انہیں مقامی سیاحت کا مرکز بننے اور ساتھ ہی، ملک کے لئے آمدنی پیدا کرنے کی اجازت دی تھی۔ مودی جی نے من کی بات کے 75ویں کڑی کے دوران ہم سب کے ساتھ یہ وژن شیئر کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ شاندار خیال اب حقیقت بن گیا ہے۔ بحری جہازوں کو ان لائٹ ہاؤسز سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی ملتی ہے اور اب وہ لوگوں کو فطرت کے شاندار حسن کا لطف لینے کے لیے اپنا پرسکون ماحول فراہم کریں گے۔
ہندوستان کا پہلا لائٹ ہاؤس فیسٹول 23 سے 25 ستمبر 2023 تک، گوا کے تاریخی فورٹ اگواڈا میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ کارنیول کے انداز میں تین روزہ گالا ایونٹ ہوگا جس میں مقامی فنکاروں، ڈانس گروپوں، کھانے اور پکانے کے اسٹال، میوزک کنسرٹ اور اسی طرح کے دیگر پروگرام اور عام لوگوں کو لائٹ ہاؤسز کی طرف راغب کرنے والی سرگرمیاں ہوں گی۔ اس میلے میں تاریخ دان، ماہرین آثار قدیمہ، ثقافتی ماہرین بشریات اور تاریخ، ثقافت اور معاشرے میں دلچسپی رکھنے والے بہت سے دوسرے لوگ بھی اس فیسٹِول کے دوران ہماری سمندری تاریخ کے بارے میں دلچسپ گفتگو میں حصہ لے سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔ م ر
Urdu No. 9840
(Release ID: 1959730)
Visitor Counter : 143