وزارت دفاع

انڈین نیوی (آئی این) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلورو کے درمیان مفاہمت نامہ

Posted On: 22 SEP 2023 5:26PM by PIB Delhi

انڈین نیوی (آئی این) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورو کے درمیان نئی دہلی میں تکنیکی تعاون اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامے کا مقصد انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی شعبے سے متعلق ٹیکنالوجی کی سائنسی سمجھ کو بڑھانا اور نئے ترقیاتی کاموں کو شروع کرنا  ہے۔

آئی این اور آئی آئی ایس سی دفاعی ٹیکنالوجی سے متعلق انجینئرنگ کے شعبے میں سائنسی تحقیقی سرگرمیوں کے تعلیمی تبادلے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ مفاہمت نامے سے ایک وسیع تر فریم ورک فراہم کیا جائے گا اور دونوں فریقوں کو صلاحیتوں میں اضافہ، فیلڈ لیول کے مسائل کے حل، آلات فروشوں کی بنیاد میں توسیع اور فیکلٹی/گیسٹ لیکچرز کے تبادلے کے ذریعے مؤثر تربیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی این نے آئی آئی ایس سی کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے تیار ٹرانسکریٹکل کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او2) پر مبنی اے سی پلانٹ تیار کیا ہے جو قدرتی ریفریجرینٹ پر کام کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی، ہیلون سنتھیٹک ریفریجرینٹس کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور اسے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ مستقبل قریب میں اس طرح کی تکنیکی حل تیار کرنے کے لیے جاری تعاون کی باقاعدہ بنیاد ہے۔

مفاہمت نامہ پر بحریہ کی جانب سے اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (ڈاکیارڈ اینڈ ریفٹ) ریئر ایڈمیرل کے سری نواس اور کیپٹن شری دھر واریئر (ریٹائرڈ)، رجسٹرار آئی آئی ایس سی اور پروفیسر بی گرومورتی، ڈائریکٹر ایف ایس آئی ڈی بنگلورو نے دستخط کیے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م م۔ م ر

Urdu No. 9836



(Release ID: 1959720) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi