سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی اور کے ا ے ایم پی نے 1100 طلباء کے ساتھ ‘‘ایک ہفتہ ایک تجربہ گاہ’’ منایا
متھرا روڈ اور مال روڈ میں سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی کیمپسوں میں سی ایس آئی آر - آئی جی آئی بی میں ‘‘ایک ہفتہ ایک تجربہ گاہ’’ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک دلکش سائنسی سفر کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
22 SEP 2023 4:37PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی (کونسل آف سائنٹکف اینڈ انڈسٹریل ریسرچ - انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹی گریٹو بائیولوجی) اور کے اے ایم پی (نالج اینڈ ایویرنس میپنگ پلیٹ فارم)، جو کہ سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر اور این سی پی کی ایک پہل ہے، نے ‘‘ایک ہفتہ ایک تجربہ گاہ’’ تقریب کے دوران ایک اہم سنگ میل قائم کیا۔ اس تقریب میں 5 سے 12 درجے کے 1100 سے زیادہ طلباء نے شرکت کی، جو کہ کے اے ایم پی پروگرام کا حصہ ہیں۔
سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی میں ‘‘ایک ہفتہ ایک تجربہ گاہ’’ تقریب کے ایک حصے کے طور پر متھرا روڈ اور مال روڈ میں سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی کیمپسوں میں ایک دلکش سائنسی سفر کا اہتمام کیا گیا۔ سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سووِک میتی نے طلباء کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور تجربہ گاہ کا دورہ کر کے سائنس کی دنیا سے روسناش ہونے کے لئے اپنے ساتھیوں اور خاندانی ارکان کو تحریک دینے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دوران سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی میں پروجیکٹ سائنٹس محترمہ پورتی نے سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی متھرا روڈ کیمپس میں ‘‘رامانجن – ہارڈی لیب’’ نامی ایک جدید ترین تجربہ گاہ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس لیب کا افتتاح ایک نوجوان اسٹرونومر اور اسپارک اسٹرو نومی کے بانی جناب آرین مشرا نے کیا۔ رامانجن - ہارڈی لیب کا مقصد اسکولی طلباء میں غیر روایتی مفکروں اور اختراع کاروں کو راغب کرنا اور پروان چڑھانا ہے ۔
اپنے دورے کے دوران طلباء کو تجربہ گاہ کے اندرونی کام کاج اور مختلف سائنسی آلات کے آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ان کو زیبرا فش فسیلٹی ، ٹرانسمیشن الیکٹران مائیکرو اسکوپی ، اسکیننگ الیکٹران مائیکرو اسکوپی سمیت سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی کے اندر تمام تجربہ گاہیں دکھائی گئیں۔ اس کے علاوہ طلباء کو ایک خصوصی مقبول سائنس ٹاک بعنوان ‘‘دی پلانٹ پریسپیکٹو’’ میں شرکت کا موقع ملا، جو کہ نیشنل سینٹر فار بائیو لوجیکل سائنسز (این سی بی ایس) میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایسو سی ایٹ ڈین آف فیکلٹی ڈاکٹر پی وی شیو پرساد نے پیش کیا۔
اس سائنسی سفر کا بنیادی مقصد طلباء کو تحقیق کرنے ِ، مشغول ہونے ، تجربہ کرنے اور سائنس کی دنیا کے لئے ایک جذبہ پیدا کرنے کے لئے بااختیار بنانا تھا۔ طلباء کے سامنے تجربہ گاہ میں اشیاء اور تجربات کا مظاہرہ کیا گیا اور انہیں براہ راست تجربہ کرایا گیا، جس سے سائنسی کھوج کے لئے ان کے تجسس اور جوش وجذبہ کو تحریک ملی۔ اپنے ہاتھ سے کئے گئے مختلف تجربوں اور دلچسپ کھیلوں ، پہیلیوں ، اسکیوینجر ہنٹس اور ٹریزر ہنٹس کے ذریعہ طلباء کو سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھا گیا اور اس سے ان کی تفریح بھی ہوئی۔
کے اے یم پی میں آپریشنز اینڈ اسسٹمنٹز کی سربراہ محترمہ ایریکا ماتھر نے کے اے ایم پی پہل کا تعارف کرایا اور طلباء کی ہنر مندی اور صلاحیتوں کو شناخت کرنے اور پروان چڑھانے کے اس کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کے اے ایم پی نیشنل اسسٹمنٹ فار سائنٹفک ٹمپرامنٹ اینڈ اپٹی ٹیوڈ (این اے ایس ٹی اے) کا اہتمام کرتا ہے اور اساتذہ کے لئے نالج شیئرنگ سیشنز ، سائنسی سفر، اور کنٹی نیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگراموں جیسی متعدد سرگرمیاں چلاتا ہے۔ محترمہ ماتھر نے اسرو - این آر ایس سی ، سی ایس آئی آر - آئی آئی ٹی آر ، اسرو - وی ایس ایس سی اور سی ایس آئی آر - سی ایس آئی او میں آئندی سائنسی سفر کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ انہوں نے تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ‘‘سوالات پوچھتے رہو، جواب مانگتے رہو اور کبھی بھی تجسس کو ہاتھ سے نہ جانے دو ’’۔
سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی اور کے اے ایم پی کے بارے میں :
سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی، کونسل آف سائنٹفک اینڈ اندسٹریل ریسرچ - انسٹی ٹیوٹ آف جنومکس اینڈ انٹیگریٹو بائیولوجی (آئی جی آئی بی) ، جو کہ ایک باوقار سائنسی تحقیقی ادارہ ہے، بنیادی طور پر حیاتیاتی تحقیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ جنومکس، مالیکیولر میڈیسن، بائیو انفارمیٹکس اور پروٹیومکس سے متعلق ملک کے تحقیق کے کاموں میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے۔
کے اے ایم پی - جو کہ ایک پہل اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) اور اس کے صنعتی شراکت دار میسرز نائیسا کمیو نی کیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (این سی پی ایل) کے درمیان ایک نالج الائنس ہے، تخلیقی صلاحیت ، با معنی آموزش ، اہم مطالعہ اور سوچنے کی مہارتوں کے فروغ اور اس کے ذریعہ طلباء کی اندرونی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے وقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اگ - ق ر)
U-9829
(Release ID: 1959719)
Visitor Counter : 125