سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو-میسورو ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے کے ساتھ ٹول فری سروس روڈ دو پہیہ / تین پہیہ گاڑیوں کے لیے دستیاب

Posted On: 02 AUG 2023 7:21PM by PIB Delhi

بنگلورو-میسورو ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے 01.08.2023 سے ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے پر دو پہیہ / تین پہیہ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ حالانکہ یہ دو پہیہ / تین پہیہ گاڑیاں ٹول فری سات میٹر چوڑی، دو لین سروس روڈ کو استعمال کر سکتی ہیں، جو ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے کے دونوں جناب دستیاب ہوتی ہیں۔

فی الحال، بدیدی، رام نگر اور چن پٹنہ اور مانڈیا میں ریلوے اوور برج کے سبب سروس روڈ پر تین گیپ ہیں، لیکن گاڑیاں ان گیپس پر پرانے میسورو روڈ کا استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح دو پہیہ / تین پہیہ گاڑیاں ایک سرے سے دوسرے سرے تک جانے کے لئے سروس روڈ پر 79.6 کلومیٹر اور پرانے میسورو روڈ پر  35.4 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہیں۔ حالانکہ، اگر وہ ایکسس کنٹرولڈ ہائی ویز سے ان تین شہروں کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو سروس روڈ دستیاب ہے۔  118 کلومیٹر طویل ایکسس کنٹرول ہائی وے پر سروس روڈ کو بغیر کسی رکاوٹ کے بنانے کے لیے سروس روڈ پر تین آر او بی کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔ این ایچ اے آئی پرانے میسورو بنگلورو روڈ کے بائی پاس والے حصے کو بھی بہتر بنائے گا۔

بنگلورو-میسورو ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے کو ایک تیز رفتار راہداری کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کی رفتار کی حد مختلف قسم کی موٹر گاڑیوں کے لیے 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں کی نقل و حرکت نسبتاً سست رفتار گاڑیوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں جیسے کہ دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں پر اس کوریڈور کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، جو کہ قومی شاہراہ 275 کے ایک حصے پر محیط ہے۔

بنگلورو-میسورو ایکسس کنٹرولڈ ہائی وے پر گزشتہ چھ ماہ کے حادثات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 30 فیصد حادثات دو پہیہ گاڑیوں کے ہوتے ہیں، جن کے ڈرائیوروں میں سے زیادہ تر کو جان لیوا یا سنگین چوٹیں آئی تھیں۔ 65-75 فیصد حادثات میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے والی کاریں/بائیک جیسی گاڑیاں شامل تھیں۔ 25 فیصد حادثات کے معاملات میں پیچھے کی جانب سے گاڑیوں کو ٹکر مارنا شامل ہے، جس کی بنیادی وجہ سست رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے سب سے دائیں لین پر قبضہ کرنا اور لین کے نظم و ضبط کی پیروی نہیں کرنا ہے۔

قومی شاہراہوں پر حفاظت کو برقرار رکھنا این ایچ اے آئی کی اولین ترجیح ہے اور وہ مسافروں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م م۔ م ر

Urdu No. 9824


(Release ID: 1959706) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Kannada