ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمی مسافروں کے لواحقین کو ادا کی جانے والی امدادی رقم پر نظر ثانی کی ہے
ابتدائی دیکھ بھال کے اخراجات کے لئے فوری امدادی رقم کے طور پر زیادہ سے زیادہ50,000 روپے نقدادا کئے جائیں گے
Posted On:
22 SEP 2023 3:55PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک ہونے والے افراداور زخمی مسافروں کے لواحقین کو ادا کی جانے والی امدادی رقم پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح سڑک استعمال کرنے والے افراد جو گارڈ والے لیول کراسنگ گیٹ پرحادثے کے شکار ہوتے ہیں، ان کو ادا کی جانے والی امدادی رقم پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیسا کہ ریلوے ایکٹ1989 کے سیکشن 124 اور 124-اے کے ساتھ مذکورہ سیکشن 123 کے تحت بیان کیا گیا ہے۔نظر ثانی شدہ شرحیں اور مرتب کردہ ہدایات حسب ذیل ہیں:
ٹرین حادثات ناخوشگوار واقعات اور گار ڈوالے لیول کراسنگ گیٹ حادثات کے لئے امدادی رقم
|
حادثے کی نوعیت
|
مہلوکین کے لئے امدادی رقم
|
سنگین طورپر زخمیوں کے لئے امدادی رقم
|
معمولی طور پر زخمیوں کے لئے امدادی رقم
|
1.
|
ٹرین حادثہ(جیسا کہ ریلوے ایکٹ 1989 کے سیکشن 124 کے تحت وضاحت کی گئی ہے)
|
5,00,000روپے
(صرف پانچ لاکھ روپے)
|
2,50,000 روپے
(صرف ڈھائی لاکھ روپے)
|
50,000 روپے
( صرف پچاس روپےہزار)
|
2.
|
ناخوشگوار حادثہ(جیسا کہ ریلوے ایکٹ 1989 کے سیکشن 24 –اے کے تحت وضاحت کی گئی ہے)
|
1,50,000روپے
(صرف ڈیڑھ لاکھ روپے)
|
50,000روپے
(صرف پچاس ہزار روپے)
|
5,000روپے
(صرف پانچ ہزار روپے)
|
3.
|
گارڈ والے لیول کراسنگ پر حادثہ (ریلوے کی بنیادی ذمہ داری کے سبب)
|
5,00,000روپے
(صرف پانچ لاکھ روپے)
|
2,50,000 روپے
(صرف ڈھائی لاکھ روپے)
|
50,000 روپے
( صرف پچاس روپےہزار)
|
30 دنوں سے زیادہ کی مدت تک سنگین طور پر زخمی مسافروں کے اسپتال میں داخل رہنے کےمعاملے میں اضافی امدادی رقم
ٹرین حادثے کے معاملے میں
|
ناخوشگوار حادثے کے معاملے میں
|
ہر دس دن کی مدت پورا ہونے یا اسپتال سے رخصت ہونے کی تاریخ ، جو بھی پہلے ہو، پر 3,000روپے فی دن جاری کیا جائے گا
|
ہر دس دن کی مدت پورا ہونے یا اسپتال سے رخصت ہونے کی تاریخ جو بھی پہلے ہو، پر 1,500فی دن جاری کیا جائے گا۔ یہ رقم مزید 6مہینے تک اسپتال میں داخل ہونے کے لئے دی جائے گی
|
اس کے بعد ہر دس دن کی مدت پورا ہوے یا اسپتال سے رخصت ہونے کی تاریخ ، جو بھی پہلے ہو ، پر 7,50/- فی دن جاری کیا جائے گا۔ یہ رقم مزید 6مہینے تک اسپتال میں داخل ہونے کے لئے دی جائے گی
|
|
- شدیدطور پر زخمی مسافر کے ہسپتال میں ابتدائی30 دنوں تک داخل ہونے کے لیےامدادی رقم جیسا کہ
مذکورہ جدول کے پیراگراف (1) میں بتایا گیا ہے۔
- شدیدطورپر زخمی مسافروں کے لئے امدادی رقم کی زیادہ سے زیادہ مدت 12 مہینے ہوگی۔
|
یہ امدادی رقم خصوصی طور پر ان مسافروں کے لیے ہو گی جو ٹرین حادثات یا ناخوشگوار واقعات میں شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں، جیسا کہ سیکشن 123 کے تحت بیان کیا گیا ہے، جسے ریلوے ایکٹ 1989 کے سیکشن 124/124-اےکے ساتھ پڑھا گیا ہے۔
اسپتال کے اندر30 دن سے زیادہ علاج کے لئے ریلوے ڈاکٹر کے ذریعہ تصدیق کی جائے گی، تاکہ بقیہ11 مہینوں کی مدت کے لئےمزید امدادی رقم فراہم کی جاسکے۔اگر زخمی ریلوے اسپتال کے علاوہ کسی دوسرے اسپتال میں علاج کروا رہا ہو تو علاج کو ریلوے ڈاکٹر سے تصدیق کرنی ہوگی۔
50ہزار روپے تک زیادہ سے زیادہ رقم ابتدائی اخراجات کے لیے نقد ادا کیے جائیں گے۔ باقی رقم اکاؤنٹ میں ادا ہونے والے چیک آر ٹی جی ایس/ این ای ایف ٹی/کسی دوسرے آن لائن ادائیگی کے موڈ کے ذریعے ادا کی جانی ہے۔ اگر مناسب سمجھا جائے تو ریلوے اکاؤنٹ میں ادا ہونے چیک/آر ٹی جی ایس/ این ای ایف ٹی/کسی دوسرے آن لائن ادائیگی کے موڈ کے ذریعے امدادی رقم/ اضافہ شدہ امدادی رقم تقسیم کر سکتا ہے۔
بغیر آدمی والے لیول کراسنگ پر حادثے کی صورت میں سڑک استعمال کرنے والوں، ریلوے پٹری سے گزرنے والوں، اوپر گزرنے والے بجلی کے تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افرادکے لیے کوئی امدادی رقم قابل قبول نہیں ہوگی۔ ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات کی صورت میں امدادی رقم کی ادائیگی کو معاوضے کے حتمی دعوے کے وقت مدنظر نہیں رکھا جائے گا، جو کہ سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے قابل قبول امدادی رقم ہے، جو ریلوے کی اولین ذمہ داری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوتے ہیں۔ آدمی والے لیول کراسنگ گیٹ حادثے پر، قابل ادائیگی معاوضے کی رقم میں شمار کیا جائے گا، اگر ریلوے کے خلاف ٹارٹس کے قانون کے تحت کارروائی قابل عمل ہے اور عدالت کی طرف سے واقعی درست قرار دیا جاتا ہے۔
اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک یا زخمی ہونے والے ریلوے ملازمین کو بھی امدادی رقم کی ادائیگی کی جانی چاہئیں، مثال کے طور پر ٹریک پر کام کرنے والے گینگ کا آدمی چلتی ٹرین سے حادثے کا شکارہو گیا۔ اس طرح کی انکوائری کرنے کے بعد جنرل منیجر کے ذریعہ نامزد کردہ سینئر اسکیل آفیسر کے ذریعہ موقع پر ادائیگی کی منظوری/انتظام ترجیحی طور پر کیا جانا چاہئے، کیونکہ زخمی افراد کو فوری علاج وغیرہ کے ذریعہ مناسب طریقے سے موقع پر ہی فوری راحت دی جاسکتی ہے۔
************
ش ح۔ م ع۔ن ع
(U: 9826)
(Release ID: 1959701)
Visitor Counter : 115