مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوچھتا کی ٹرین: احمد آباد کے سوچھتا کی طرف اختراعی سفر کا آغاز

Posted On: 22 SEP 2023 2:44PM by PIB Delhi

سوچھتا پکھواڑہ 2023 کے تحت احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) نے اپنے وائبرینٹ شہر میں کچرے کے بندوبست کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک اختراعی سفر کا آغاز کیا۔ انھوں نے جو ذہانت آمیز انداز اختیار کیا وہ تھا ’سوچھتا ٹرین‘ اقدام۔ یہ ایک تخلیقی کوشش ہے جسے احمد آباد میں صفائی اور کچرے کے بندوبست کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010T0G.jpg

’سوچھتا ٹرین‘ پہل کا مقصد بہت سے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ سب سے پہلے، اس نے شہر میں کچرے کے بندوبست اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، اے ایم سی نے ایک عمیق اور لطف انگیز تجربے کے ذریعے رہائشیوں اور وزیٹرس کو مشغول کرنے اور انھیں ایجوکیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

’سوچھتا ٹرین‘ ایک فرحت بخش اور معلوماتی سواری تھی جو مسافروں کو کنکریہ لیک فرنٹ کے دلکش سفر پر لے گئی۔ ٹرین کے سفر کے دوران، مسافروں کو دلکش ڈسپلے اور پریزنٹیشنز کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں جاننے کا منفرد موقع ملا۔ یہ تعلیمی مواد سیکھنے کے تجربے کو خوشگوار اور یادگار بنانے کے لیے تیار کئے گئے ہیں۔

’سوچھتا ٹرین‘ پہل کے سب سے اختراعی پہلوؤں میں سے ایک خاص طور پر تیار کردہ پیغامات تھے۔ مسافروں کو کچرے کے بندوبست کی اہمیت کے بارے میں اثر انگیز پیغامات والی پلیٹیں اور ہینڈ بولٹ پیش کیے گئے۔ ان منفرد اور ٹھوس یاد دہانیوں نے رہائشیوں اور مہمانوں، دونوں میں بیداری پیدا کرنے اور ذمہ داری کا احساس بیدار کرنے کا کام کیا۔

’سوچھتا ٹرین‘ پہل صفائی اور کچرے کے بندوبست کو فروغ دینے میں اختراعی اقدامات کے لیے اے ایم سی کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس نے احمد آباد میں سوچھتا کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے تخلیقی اور تخیلاتی انداز کو ظاہر کیا۔ شہریوں نے دل و جان سے اس اقدام میں حصہ لیا۔

’سوچھتا ٹرین‘ پہل کا اثر قابل ذکر رہا ہے۔ اس نے رہائشیوں اور ناظرین میں کچرے کے بندوبست اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ مسافر تعلیمی مواد کے ساتھ سرگرمیوں سے روبرو ہوکر، سوچھ بھارت مشن اربن 2.0 کے مجموعی مشن میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس اقدام نے شہر کے مکینوں اور ناظرین میں ذمہ داری کے احساس کو بھی فروغ دیا، انہیں کچرے کے بندوبست میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ جدت طرازی کی ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آیا، جو صفائی کو فروغ دینے کے لیے تخلیقی طریقے تلاش کرنے والے دوسرے شہروں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آئی ایس ایل 2.0 کے تحت ’سوچھتا ٹرین‘ پہل یہ ظاہر کرتی ہے کہ سوچھتا کو فروغ دینے کے لیے تخیل، اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ تبدیلی کا منصوبہ نہ صرف بیداری میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ایک صاف ستھرے اور ماحول کے لحاظ سے زیادہ ذمہ دار احمد آباد کی تلاش میں رہائشیوں اور ناظرین کو فعال طور پر شامل بھی کرتا ہے۔ یہ ہماری کمیونٹیز میں بامعنی اور پائیدار تبدیلی لانے کے لیے اختراعی طور طریقوں کی تاثیر کے ثبوت کے طور پر نمایاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م م۔ م ر

Urdu No. 9823                        



(Release ID: 1959641) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil