کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے ایف اوآئی آرسینٹرل سیکٹرریگولیٹرز کے لئے ‘‘بین شعبہ جاتی اشتراک :ریگولیٹری کنورجنس کے لئے ضروری ’’موضوع پر سمینارکا انعقاد کیا
Posted On:
02 AUG 2023 4:55PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے ) کے فورم آف انڈین ریگولیٹر(ایف اوآئی آر) نے ‘‘بین شعبہ جاتی اشتراک :ریگولیٹری کنورجنس کے لئے ضروری ’’ موضوع پرمرکزی سیکٹر کے ریگولیٹرز کے لئے ایک سمینارکاانعقاد کیا۔ ایک سے 2اگست 2023کو آگرہ میں منعقد اس سمینارمیں ریگولیٹری کوششوں میں کنورجنس کے لئے امکانات کے بارے میں نتیجہ خیزاورموثر بات چیت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ایف اوآئی آر کے رکن اداروں کے باعزت چیئرپرسن اورممبران کو ایک پلیٹ فارم پرلایاگیاتھا۔ یہ سمینار سینٹرل سیکٹرکے ریگولیٹر کے درمیان خاص سیکٹرسے متعلق بات چیت پر مرکوز رہا۔اس کا مقصد مختلف شعبوں کے درمیان پیچیدہ بین انحصاری اور بین رابطوں کو سمجھناتھا ۔

جناب بی ایس بھلر(چیئرپرسن ، ایئرپورٹ اکانومک ریگولیٹری اتھارٹی اینڈ آنریری چیئرمین ، ایف اوآئی آر)نے ایف اوآئی آرکی کوششوں کو سراہا اور نالج پارٹنرکے طورپر آئی آئی سی اے کے قابل ذکرتعاون کو تسلیم کیا۔ انھوں نے ہندوستانی پس منظرمیں صحت مندمسابقت کو یقینی بنانے میں کارکردگی سے متعلق معیارات کے اہم رول پرروشنی ڈالی ۔
ڈاکٹرپی ڈی واگھیلا (چیئرپرسن ، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا اینڈ آنریری وائس چیئرمین ، ایف اوآئی آر)نے تکنیکی پیش رفت اور بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے لئے ایک معاونت پرمبنی نظریہ کی ضرورت پرزوردیکر بات چیت کے سیشن میں ایک پرجوش ماحول تیارکیا۔ انھوں نے تعاون کے مختلف طریقوں کی تجویز پیش کی ، جس میں بنیادی ڈھانچے کی مشترکہ تعمیر اورمشترکہ شیئرنگ تعاون پرمبنی ریگولیشن اورملکی اوربین الاقوامی سطح پرتعاون شامل ہے ۔
جناب جشنو بروا (چیئرپرسن سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن اینڈ آنریری وائس چیئرمین ، ایف اوآئی آر)نے غیرجانب دارانہ مسابقت کو یقینی بنانے اورصارفین کے مفاد کے تحفظ کے لئے بجلی کے شعبے میں بلارکاوٹ رسائی ، بجلی کی خرید کے معاہدے (پی پی اے )اورمسابقتی بولی جیسے مختلف اقدامات کی اہمیت اور معنویت پرروشنی ڈالی ۔
جناب انجنی کمارتیواری (ممبر، پیٹرولیم اورقدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ)نے ناموافق ماحولیاتی اورسماجی اثرات کو کم کرنے کے لئے ماحولیاتی اور سماجی اثرات سے متعلق اسسمنٹ (ای ایس آئی اے)کے اہم پہلوؤں اور اس پرعملدرآمدکے طریقوں پر قابل قدر معلومات فراہم کی ۔
پروفیسرڈاکٹرنوین سروہی (ڈائریکٹرایف اوآئی آرسینٹر اورآئی آئی سی اے میں اسکول آف فائننس کے بانی سربراہ )نے پروگرام کی نظامت کی اور اختتامی خطبہ دیا۔ اپنی تقریرمیں انھوں نے مسلسل تبدیل ہورہے ہمارے ریگولیٹری منظرنامے میں تعاون پرمبنی کوششوں اورریگولیٹری تال میل کی اہمیت پرزوردیا۔
نالج کے تبادلے اور تجربات کے اشتراک کے ذریعہ ، چیئرپرسن اور ممبران کے بیچ پیچیدہ امور کے بارے میں گہری فہم پیداہوئی ، جس سے تال میل کی سمت زیادہ موثر ریگولیٹری حکمت عملی کی راہ ہموارہوئی ۔ ریگولیٹری پینل نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے ، بہترین طورطریقوں کو مشترک کرنے اورہندوستان میں ریگولیٹری فریم ورک کی اثرپذیری کو بڑھانے کے لئے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر متفقہ طورپر رضامندی ظاہرکی ۔ ایف اوآئی آر کے رکن اداروں کے سینٹرل سیکٹر کے ریگولیٹرکے لئے منعقد یہ سمینار نئے جوش اور ہندوستان کے ریگولیٹری منظرنامے کے مستقبل کو شکل دینے میں مسلسل تعاون کی عہد بستگی کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔
آئی آئی سی اے کے ایف اوآئی آر سینٹرکے بارے میں :
آئی آئی سی اے کا ایف اوآئی آرسینٹر، ایف اوآئی آررکن اداروں کے ارکان اورافسران کے لئے تعلیمی اور دانشورانہ ترقی کے مقصد سے ایف اوآئی آر سکریٹریٹ کو صلاحیت سازی ، تعلیم ، تحقیق اورحمایت سے متعلق مدد فراہم کرتاہے ۔
***********
)ش ح۔ ف ا۔ ع آ(
U. No.9814
(Release ID: 1959598)